تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملکی سیاست میں ڈرامائی موڑ، اتحادیوں کا نیا موڈ

by ویب ڈیسک
مارچ 28, 2022
ملکی سیاست میں ڈرامائی موڑ، اتحادیوں کا نیا موڈ

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

غیرمتوقع طور پر شام گئے اُس وقت دلچسپ ڈرامائی صورتحال پیش آئی، قاف لیگ کے رہنما پرویز الہی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو مستعفی کرایا گیا اور اتحادی جماعت کے چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ جس کے نتیجے میں اب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں قاف لیگ اپوزیشن کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس فیصلے پر قاف لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت طارق بشیر چیمہ سے شدید اختلاف کیا اور وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

اُن کا موقف تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے عمران خان کے خلاف ہی ووٹ دوں گا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو چوہدری پرویز الہٰی کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔ قاف لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر چوہدری خاندان کا اہم بند کمرہ اجلاس ہوا۔ جس میں طارق بشیر چیمہ نے چوہدری پرویز الہٰی کے اس فیصلے پر شدید اعتراض کیا تھا۔

میرے ضمیر کی آواز ہے کہ میں عمران کے خلاف ووٹ دوں گا،

— Tariq Basheer Cheema (@TariqBashirMNA) March 28, 2022

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے پارٹی اور خاندان میں اختلاف کی خبریں رد کردیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اُن کی جماعت اور خاندان میں کوئی پھوٹ نہیں۔ قاف لیگ میں اختلافات کے بارے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

میں نے وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے استعفی دے دیا ہے۔@ammarmasood3 @murtazasolangi pic.twitter.com/bonbpRTpr7

— Tariq Basheer Cheema (@TariqBashirMNA) March 28, 2022

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو منحرف ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ اُدھر بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ )  نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ یوں قومی اسمبلی میں باپ کے 4 ارکان اب تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ہمراہ ہوں۔

بشکریہ پی پی ٹوئٹر

باپ نے یہ اعلان اپوزیشن لیڈرکے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہباز شریف کو وزیراعظم بناکر ہی رہیں گے۔

بشکریہ پی پی ٹوئٹر
Tags: چوہدری پرویز الہٰیطارق بشیر چیمہقاف لیگوزیراعظم عمران خان
Previous Post

اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

Next Post

حسن نثار کی ایک بار پھر خاتون ٹی وی مہمان سے جھڑپ

Next Post
حسن نثار کی ایک بار پھر خاتون ٹی وی مہمان سے جھڑپ

حسن نثار کی ایک بار پھر خاتون ٹی وی مہمان سے جھڑپ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist