تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملایشیا کی خاتون وزیر کا نافرمان بیگمات کو مارنے کا مشورہ

by ویب ڈیسک
فروری 19, 2022
ملایشیا کی خاتون وزیر کا نافرمان بیگمات کو مارنے کا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

ملائیشیا کی نائب  وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف کے اس بیان پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیتی زیلا نے انسٹا گرام پر 2 منٹ کی طویل ویڈیو میں شوہروں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی بیگمات بات نہ مانیں تو وہ انہیں آہستگی کے ساتھ ماریں پیٹیں۔ اُن کے مطابق شوہر، بیویوں کو دکھائیں کہ وہ کتنے سخت اور ظالم ہیں تاکہ بگڑی ہوئی بیگمات اپنی ضد چھوڑنے پر مجبور ہوں۔ اُن کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ شوہر حضرات کو چاہیے کہ پہلے خود سر اور ضدی  بیویوں کو سمجھایا جائے، نہ مانیں تو شوہروں کو چاہیے کہ اُن کے کمرے میں 3 دن تک رخ نہ کریں۔ اس پر بھی وہ راہ راست پر نہ آئیں تو پھر آخری حل ان کی پٹائی ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

دوسری جانب انہوں نے بیگمات کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے تو شوہروں سے اُسی وقت بات کریں کہ جب وہ پرسکون ہوں۔ بات کرنے سے پہلے اُن سے اجازت طلب کریں۔ بہرحال سوشل میڈیا پر وزیر صاحبہ کے اس بیان پر ہلچل مچی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صنفی مساوات  کے خلاف عمل ہے۔ ان کے مطابق خاتون ، بچے یا پھر جانور پر کسی بھی قسم کا تشدد کسی صورت درست نہیں۔ کسی نے مشورہ دیا کہ خواتین کی نائب وزیر کو اس بیان پر فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ وزیر کے اس بیان کے بعد گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوسکتاہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: بیگماتشوہرگھریلو تشدد
Previous Post

کلیان سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ پی ایچ ڈی ہولڈر

Next Post

غم سے نڈھال طارق متین کی صحافی برادری سے ساتھ کی اپیل

Next Post
غم سے نڈھال طارق متین کی صحافی برادری سے ساتھ کی اپیل

غم سے نڈھال طارق متین کی صحافی برادری سے ساتھ کی اپیل

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist