تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہبازگل کی بیوی کی ڈگری پرلڑائی کیوں ہوئی؟

by ویب ڈیسک
جون 8, 2022
شہبازگل کی بیوی کی ڈگری پرلڑائی کیوں ہوئی؟
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس اس وقت گرما گرمی میں بدل گیا۔ جب ایک جانب سابق وزیر شبلی فراز تھے تو دوسری جانب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین سینیٹر افنان کررہے تھے۔ اجلاس میں شہباز گل کی بیوی عزہ اسد رسول کا معاملہ زیربحث آیا۔ کامسٹیس یونیورسٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2011 میں عزہ رسول سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لیے امریکا گئیں لیکن 11 سال بعد بھی واپس نہیں آئیں۔جس کے جواب میں یونیورسٹی نے شہباز گل کی بیوی کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عزہ اسد رسول 2 لاکھ ڈالرز کی نادہندہ ہیں۔

اسکرین گریپ

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی شریک سفر کا معاملہ کمیٹی میں نہ اٹھایا جائے۔ جس کے جواب میں کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ خاتون 2 لاکھ ڈالرز کی نادہندہ ہیں۔ یہ رقم بھردیں، معاملہ ختم کردیا جائے گا۔ اگر وہ حاضر نہیں ہوسکتیں تو آن لائن شرکت کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔ جس کے جواب میں پی ٹی آئی سینیٹرز کا موقف تھا کہ صرف شہباز گل کی شریک سفر کا معاملہ کیوں اٹھایا جارہا ہے، دیگر نادہندگان کو بھی کمیٹی میں طلب کیا جائے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹر افنان نے ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز پیٹی بند بھائی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں، 2 لاکھ ڈالرز کا حساب ہو گا۔ جس پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

شہباز گل کی بیوی کے نادہندہ ہونے کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی میں ہنگامہ آرائی، شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے کو سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر کمیٹی میں شامل کیاگیا، شبلی فراز#ShahbazGill #Parliament #ShibliFaraz #PTI #PMLN #Taar pic.twitter.com/948LNTKmER

— Taar.TV (@taar_tv) June 8, 2022

شبلی فرازنے سینیٹرافنان کو کہا کہ  نواز شریف بچانے نہیں آئیں گے، جس پر جواباً سینیٹر افنان بولےکہ آپ کو بھی عمران خان بچانے نہیں آئیں گے۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ایسی بڑھی کہ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی کو کمیٹی روم میں آنا پڑا۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی دستاویزات کے مطابق عزہ اسد رسول نے مارچ 2011 میں پی ایچ ڈی کے لیے سرکاری فنڈز سے اسکالرشپ حاصل کرکے  99 ہزار ڈالرز کی رقم وصول کی اور 2016 میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا تھی۔ معاہدہ تو یہ بھی تھا کہ وہ واپس آکر یونیورسٹی میں تدریس کا علم جاری رکھیں گی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ سرکاری رقم کے ساتھ ساتھ وہ اب 25 فی صد جرمانے کو ادا کرنے کی بھی پابند ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
Previous Post

دعا زہرا کیس کا فیصلہ، عدالت نے دعا زہرا کو مرضی کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی

Next Post

خیبرپختونخوا کے ہزاروں خواجہ سرا نادرا رجسٹرڈ کیوں نہیں؟

Next Post
خیبرپختونخوا کے ہزاروں خواجہ سرا نادرا رجسٹرڈ کیوں نہیں؟

خیبرپختونخوا کے ہزاروں خواجہ سرا نادرا رجسٹرڈ کیوں نہیں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist