تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دہلی ڈوب گیا ، شہری کی کشتی میں مٹرگشت، ہر جگہ بس پانی پانی

by ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2021
دہلی ڈوب گیا ، شہری کی کشتی میں مٹرگشت، ہر جگہ بس پانی پانی
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی شہر دہلی کے گلی کوچے، بازار اور مرکزی شاہراہیں یہ سمجھیں کہ واٹر پارک کا منظر پیش کررہی ہیں، موسلادھار بارش ایسی ہوئی ہے کہ پانی ائیرپورٹ کے لاؤنج کو بھی تالاب بناگیا۔ جس کی وجہ سے 100 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک دہلی میں 2۔380 ملی میٹر برسات ہوچکی ہے۔ جو121 برس کے دوران سب سے زیادہ بارش اور 1944 کے بعد بارش کا نیا ریکارڈ بھی تصور کیا جارہا ہے۔ اس اعتبار سے ستمبر میں اب تک خوف ناک بارش نے دہلی کے شہریوں کو گھروں میں قید کرکے رکھ دیا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی ہے کہ میٹروبسیں چل کر نہیں دے رہیں۔ دہلی کے وہ علاقے جو نشیبی یا کچے ہیں،وہاں گھروں میں پانی جمع  ہے۔ دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجروال سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی پارٹی کے رہنما  شہریوں کو مصبیت کی اس گھڑی میں چھوڑ کرمتوقع الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں مصروف ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

یہی وجہ ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کے کئی رہنماؤں نے سیاست چمکانے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور سوشل میڈیا پر اروند کیجروال پر اپنی توپ کے گولے رکھے ہوئے ہیں۔

 

#ArvindKejriwal Hastinapur #DelhiRains #DelhiAirport #Delhi #टिकैत गया पानी में pic.twitter.com/AFna0Mt27q

— Jagjit (blue tick) (@COMMANMANOFUPA) September 11, 2021

ایک شہری کی وہ ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ کشتی میں سوار ہو کر مرکزی شاہراہ پر چپو چلاتے ہوئے اس بات پر مسرور ہیں کہ کیجروال نے پورے دہلی کو واٹر پارک بنادیا ہے۔

Water games in Delhi. #ArvindKejriwal #DelhiRains pic.twitter.com/rLc43q6a7Z

— Bhardwaj (@VBhardwaj4444) September 11, 2021

اسی طرح سوشل میڈیا پردہلی کے ڈوبنے کی کئی ہولناک تصاویر اور ویڈیوز ہیں۔ ایک صارف کے مطابق جس اعتبار سے دہلی میں پانی ہی پانی ہے اگلے اولمپکس میں 5 گولڈ میڈلز تو سوئمنگ میں ہی آجائیں گے۔

#ArvindKejriwal
I will ensure that India gets 5 gokd medals in swimming in next #OlympicGames
Meanwhile terminal 3 pic.twitter.com/WfYuL8cELy

— Jagjit (blue tick) (@COMMANMANOFUPA) September 11, 2021

Previous Post

رونالڈو کی مانچسٹر میں دھماکہ دار واپسی، افتتاحی میچ میں 2 گول داغ ڈالے

Next Post

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب،کہیں دھاندلی کا شور تو کہیں کارکنوں کی لڑائی

Next Post
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب،کہیں دھاندلی کا شور تو کہیں کارکنوں کی لڑائی

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب،کہیں دھاندلی کا شور تو کہیں کارکنوں کی لڑائی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist