تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

     دبئی میں جدید اسپورٹس کارز کی کہکشاں

by ویب ڈیسک
نومبر 29, 2021
     دبئی میں جدید اسپورٹس کارز کی کہکشاں
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب آمارات کی ریاست دبئی میں اگلے ہفتے سجنے جا رہا ہے لگژری اسپورٹنگ موٹرز کا میلہ جس میں دنیا کی صف اول کی اسپورٹس کار بنانے والی کمپنیز  200 سے زائد کاروں اور موٹر بائیکس کے نئے ماڈلز متعارف کرائیں گی۔ ۔اس شو کا اہتمام آئندہ ہفتے دبئی کے قومی دن پر کیا جارہا ہے جس میں شرکت لئے دنیا بھر سے اسپورٹس کارز اور موٹربائیک لورز خلیجی ریاست کا رخ کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں ہونے والی اہم سرگرمیاں تعطل کا شکار وہیں وہیں اسپورٹس گاڑیاں بنانے والی صنعت میں بھی مندی دکھائی دی۔ لیکن اب گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنیز نے اپنے نئے ماڈلز کو نمائش میں منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ایونٹ میں خلیجی ممالک میں مہنگی گاڑیوں کے کلچر, خصوصاً دبئی کے ملینرز کا اسپورٹس گاڑیوں کے حوالے سے شوق بھی سامنے لایا جائے گا۔

گلف نیوز

اس ایونٹ میں شامل کی جانے والی کار کمپنیوں میں نسان،آریا،انفیٹی،بینٹلی،بی ایم ڈبلیو اور آسٹن مارٹن قابل ذکر ہیں۔ ان برینڈز کی گاڑیوں کی قیمت 65 ہزار درھم سے شروع ہو کر 3 لاکھ درھم تک  بتائی جارہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میلے میں ہالی ووڈ فلموں کے دوران ایکشن نظر آنے والی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے ریپلیکاز کی بھی نمائشی پریڈ بھی ہوگی جسے’ نو فیلٹر ڈی ایکس بی’ کا نام دیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ خزانہ دیکھنے کے لئے لاکھوں لوگ اُمڈ آئیں گے۔ پریڈ ہفتے کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے یہ پریڈ شروع ہوگی اور اس دوران یہ قیمتی گاڑیاں دبئی کی بندرگاہ سے دبئی کے بڑے بڑے رہائشی علاقوں میں قطار در قطار  دوڑائی جائیں گی۔ پریڈ کے دوران دبئی ہاربر، جے بی آر اور جے ایل ٹی کے علاقوں میں کئی شاہراہوں کو ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 تک بند رکھا جائے گا تاکہ لگژری گاڑیوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہچنے سے بچایا جا سکے۔ ایونٹ کی فیس 60 درہم رکھی گئی ہے۔

بشکریہ گلف نیوز

متحدہ عرب امارات دنیا کے مصروف ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر دنیا کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے افراد کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ دیگر صنعتوں کی طرح عرب امارات کی ریاست دبئی میں گاڑیوں کی صنعت بھرپور ترقی کر رہی ہے۔ اسی لئے مزکورہ نمائش سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 273 ملین ڈالر لگایا  جارہا ہے۔۔ بعض ماہرین تو یہ آمدنی 2025 تک 342 ملین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی بھی کر رہے ہیں کیونکہ گاڑیوں کے مشہور برینڈز نے 2025 تک سالانہ 26 سو لگژری گاڑیاں تیار کرنے اور فروخت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ گلف نیوز
Tags: NoFilter DXBاسپورٹس کارزدبئی
Previous Post

سردیوں میں ہم اُداس کیوں ہوجاتےہیں؟

Next Post

کراچی میں ڈرائیوان سینما کا آغاز

Next Post
کراچی میں ڈرائیوان سینما کا آغاز

کراچی میں ڈرائیوان سینما کا آغاز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist