تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کو اپیل کا موقع

by ویب ڈیسک
جون 1, 2022
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کو اپیل کا موقع
Share on FacebookShare on Twitter

غریب اور ضرورت مند افراد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار اور وسیع کردیا گیا ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکالے جانے والی خواتین شدید پریشانی سے دوچار تھیں لیکن اب ان کی مشکل دور ہوگئی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے  ایسی تمام خواتین جن کو نکال دیا گیا تھا۔ اب انہیں  اپیل کا حق دیا جا رہا ہے۔ یہ وہ افراد ہیں جو بیرون ملک سفر کرچکے ہیں یا پھر ان کے ماہانہ موبائل کا بل ہزار روپے سے زیادہ ہوتا ہے۔ ماضی میں ان افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کردیا گیا تھا، ایسے تمام افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ  8171 پر ایس ایم ایس کرکے اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں لگ بھگ 8 لاکھ افراد کو دوبارہ اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں خوش خبری سنائی تھی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل خواتین کو مزید 2 ہزار روپے کا  وظیفہ دیا جائے گا، بی آئی ایس پی میں جو غریب اورمستحق  افراد شامل نہیں ہیں،وہ بھی اب خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 28 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں، اس رقم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی رکھا جائے گا۔ اس رقم سے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو ماہانہ دو، دو ہزار روپے دیے جائیں گے۔

 جس سے کُل ساڑھے آٹھ کروڑ افراد کو فائدہ ہو گا جو ملکی آبادی کا ایک تہائی بنتے ہیں۔ بے نظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے تحت  نئے اقدامات پر ضرورت مند اور غریب طبقے نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post

اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کامنصوبہ

Next Post

پی ٹی آئی کی احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

Next Post
سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کردی، تحریک عدم اعتماد 9 اپریل کو

پی ٹی آئی کی احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist