تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایک گھنٹے کی صدر

by ویب ڈیسک
نومبر 21, 2021
ایک گھنٹے کی صدر
Share on FacebookShare on Twitter

کملا ہیرس امریکی تاریخ کی پہلی خاتون اور غیر سفید فام نائب صدر  ہیں لیکن اب کملا کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا ہے اور وہ یہ کہ کملا امریکا کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں لیکن صرف 1 گھنٹہ اور 25 منٹ کے لیے۔امریکی صدر جو بائیڈن کو طبی معائنے اور کولو نو اسکوپی کے لیے اسپتال میں کچھ دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا۔اس بے ہوشی سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اختیارات نائب صدر یعنی کملا ہیرس کو منتقل کر دیے تھےلیکن ہوش میں آنے اور طبی معائنے کے بعد جو بائیڈن نے اپنے اختیارات واپس لے لیے اور یہ دورانیہ 1 گھنٹے اور چند منٹ کا تھا۔لیکن اس چند منٹ کے لمحوں میں امریکی تاریخ میں ایک نیا باب شامل ہو گیا۔امریکی وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی صدر کا نائب صدر کو اختیارات منتقل کرنا امریکی آئین کے مطابق ہے اور اس سے پہلے جارج بش بھی 2002 سے 2007 کے عرصے کے دوران اپنے اختیارات اپنے نائب کو منتقل کر چکے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

55 سالہ کملا ہیرس کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔ کملا کے والد کا تعلق جمیکا جبکہ ان کی والدہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ کملا اس سے پہلے ریاست کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور اس عرصے کے دوران امریکا میں چلنے والی نسلی تعصب کی تحریک کی حمایت کرتی رہیں ہیں۔اس کے علاوہ ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی انتخابات میں کملا جو بائیڈن کے مخالف انتخاب لڑ رہی تھیں لیکن بائیڈن اس انتخاب میں کامیاب ہو گئے اور کامیابی کے بعد جو بائیڈن نے کملا کو اپنا نائب منتخب کر لیا۔ کملا غیر سفید فام ہونے کے باوجود امریکا کے اس قدر طاقتور عہدوں پر براجمان ہونے والی اہم شخصیات میں سے ایک ہیں۔ کملا اپنی خود نوشت کو ”دی ٹروتھ وڈ ہولڈ” میں رقم کر چکی ہیں۔اپنی کتاب میں اپنی پرورش اور اپنے سیاہ فام ہونے سے متعلق وہ لکھتی ہیں کہ:”میری والدہ سمجھتی تھیں کہ وہ سیاہ فام بیٹیوں کی پرورش کر رہی ہیں۔انہیں پتہ تھا کہ ان کا اختیاری وطن ان کی بیٹیوں کو سیاہ فام لڑکیوں کے طور پر دیکھے گا۔اس لیے وہ یقین دہانی کرنا چاہتیں تھیں کہ ہم پر اعتماد اور فخر کرنے والی سیاہ فام خاتون کے طور پر بڑی ہوں۔”

بشکریہ ٹوئٹر

کملا کی والدہ ایک میڈیکل ریسرچر تھیں اور اپنے شعبے میں کامیابی کی بدولت ہی وہ بھارت سے امریکا منتقل ہوئی تھیں اور پھر وہاں شادی کر کے وہیں کی ہو کر رہ گئیں لیکن ان کے خاندان کے اکثر لوگ ابھی بھی بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2020 میں امریکی انتخابات میں کملا کے بطور نائب صدر منتخب ہونے پر بھارت میں خوشی منائی گئی کیونکہ بھارتیوں کو اس بات کی خوشی تھی کہ ایک بھارتی نژاد امریکی نائب صدر منتخب ہو رہی ہے تو بھارت کا عالمی سطح پر اثرو رسوخ مزید بڑھ جائے گا۔لیکن بھارتیوں کی تمام امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب رواں سال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کملا ہیرس کی ملاقات میں کملا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتوں سے ہونے والے غیر مساوی سلوک سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی سے سخت سوالات بھی کیے۔

بشکریہ ٹوئٹر

کملا قانون کی طالب علم رہ چکی ہیں اور اپنے مختلف انٹرویوز میں ہر طرح کے ظلم خاص طور پر نسلی بنیادوں پر ہونے والی تقسیم اور نسلی بنیاد پر پھٹنے والے فسادات کی شدید مخالفت کرتی ہوئی دکھائی دی ہیں۔اسی لیے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں انہوں نے اپنے عہدے کے وقار اور عزت کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی حرمت اور انسانی حقوق سے متعلق سخت سوالات کیے۔جس پر بھارتی میڈیا میں بھارتیوں کی طرف سے غم و غصّے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

جب جو بائیڈن نے امریکی صدر کا حلف اٹھایا تو ان کی عمر 78 سال تھی اور یہ کسی بھی امریکی صدر کی سب سے زیادہ عمر ہے۔امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ جو بائیڈن اپنے 4 سال کی صدارت پورے کیے بغیر ہی امریکی صدر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں ایسی صورت حال میں کملا بغیر انتخاب لڑے ہی امریکی صدر منتخب ہو جائیں گی۔

Tags: امریکاجو بائیڈنکملا ہیرس
Previous Post

میری شادی کب ہوگی یہ تو مجھے بھی نہیں پتا، بابر اعظم

Next Post

ہندو انتہا پسند اب ’اذان‘ کے خلاف

Next Post
ہندو انتہا پسند اب ’اذان‘ کے خلاف

ہندو انتہا پسند اب ’اذان‘ کے خلاف

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist