ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے امریکہ کی سو بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لیے بڑے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق یہ اسکالرشپس یو ایس–پاکستان نالج کوریڈور پروگرام کے تحت دی جا رہی ہیں، جس کا مقصد پاکستانی ریسرچرز کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ملک میں اعلیٰ تحقیق کی استعداد کو بڑھانا ہے۔

اسکالرشپ کی دو کیٹگریز
1) کیٹگری اوّل — ٹاپ 50 یونیورسٹیز
اس زمرے میں منتخب ہونے والے طلبہ کو:
-
مکمل ٹیوشن فیس
-
ماہانہ اسٹائپنڈ
-
ہیلتھ انشورنس
فراہم کی جائے گی۔
2) کیٹگری دوم — 51 سے 100 نمبر کی یونیورسٹیز
اس میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو:
-
سالانہ 12 ہزار ڈالر ٹیوشن فیس
-
ساتھ میں اسٹائپنڈ
-
اور ہیلتھ انشورنس
ملے گی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے اور امیدوار 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔







Discussion about this post