تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کیسے کرتے ہیں؟

by ویب ڈیسک
نومبر 17, 2021
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کیسے کرتے ہیں؟
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا بل منظور ہوگیا جس کے تحت ووٹ دینے کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کروادی گئی ہے۔ بل کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ ڈالیں، آج سے دو ماہ پہلے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے خود ڈیمانسٹریٹ کرکے بتایا کہ کیسے ای وی ایمز  کا ایک ووٹر استعمال کرسکتا ہے۔ تو سب سے پہلے آپ کو کرنا یہ ہے کہ  جب آپ الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ جایئں گے تو سب سے پہلے آپ کو اپنا شناختی کارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے کو  دیں گے۔  شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد  پھر آپ اپنا آئی ڈی کارڈ پریزائیڈنگ آفیسر کو دیں گے جو آپ کا آئی ڈی کارڈ چیک کرنے کے بعد مشین کو کلیئر کرتے ہیں اور پھر آپ کے سامنے اس مشین پر بہت سارے انتخابی نشان اور آپ کے حلقے کے نمائندے آجائیں گے۔ مشین اے ٹی ایم مشین ہوگی جس پر آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی پسند کی جماعت کے نمائندوں کو بٹن پریس کرکے ووٹ دیں گے، جس پر آپ کو ایک پرچی موصول ہوگی، اس پرچی پر آپ کے پسندیدہ امیدوار کا نام اور انتخابی نشان ہوگا جس کو آپ نے ابھی ابھی ووٹ ڈالا تھا۔ پھر اسی پرچی کو آپ الیکشن کمیشن کی طرف سے موجود ڈبے میں ڈالیں گے۔

انتخابات کے اختتام کے وقت پریذائیڈنگ افسر مشین کو کلوز کرنے کے بعد رزلٹ کا بٹن دبائے گا، جس پر افسر کو ایک پرچی موصول ہوگی جس میں ووٹنگ کی تمام تر معلومات ہونگی۔

اس کے بعد پریزائیڈنفگ افسر اور پولنگ اسٹیشن پر موجود اور ایلکشن کمیشن کے نمائندے اپنے دستخط سے رزلٹ پر مہر لگائیں گے۔  مزید یہ کہ ایک خاص قسم کی ایپلیکیشن صرف پریذاڈئینگ افسر کے موبائل فونز کے لیے بنائی جائے گی جو ای وی ایم مشیں پر موجود کیو آر سے اسکین کرے گا اور اس کے موبائل پر بھی وہی رزلٹ آجائے گا جو اس پرچی میں ہوگا۔

بلاک چین ٹیکنالوجی  کے ذریعے  جو مشین پر موجود ہوگی الیکشن کمیشن کو فوری رزلٹ بھیج دیا جائے گا جو کلو بائٹس کی فائل ہوگی اور جو سیکنڈز میں بھیج دی جائے گی جس سے امید یہ ہے کہ ماضی کی طرح سسٹم نہیں بیٹھے گا۔  اسی طرح اگر کوئی شخص چاہے کہ اسی طرح کی پرچی بنائے تو وہ بعد میں آڈٹ کے ذریعے معلوم ہوجائے گا کہ کیا وہ پرچی اسی پولنگ اسٹیشن کی ہے یا ہے بھی نہیں۔ وہ ایسے معلوم ہوگا کہ اس پرچی کے پیچھے ایک بار کوڈ ہوگا  جب اسے اسکین کیا جائے گا  تو وہ بتادے گا کہ یہ ووٹ کہاں ڈالا گیا ہے اور کس وقت ڈالا گیا تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کیسے کرتے ہیں؟

Tags: ای وی ایمپولنگ اسٹیشنعمران خانووٹنگ مشین
Previous Post

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا

Next Post

اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کا کڑوا سچ اور بھارتی انتہا پسندوں میں اشتعال

Next Post
اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کا کڑوا سچ اور بھارتی انتہا پسندوں میں اشتعال

اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کا کڑوا سچ اور بھارتی انتہا پسندوں میں اشتعال

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist