تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اس سال ایک کلو چلغوزے کی قیمت کیا ہوگی؟

by ویب ڈیسک
نومبر 2, 2021
اس سال ایک کلو چلغوزے کی قیمت کیا ہوگی؟
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کی آمد نے جہاں ہر چیز کو متاثر کیا وہیں چلغوزے کی دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت بھی متاثر ہوئی، گزشتہ پانچ سالوں کی نسبت اس سال کورونا کی وجہ سے چلغوزے کی تجارت سب سے کم سطح پر دیکھنے میں آرہی ہے کیونکہ چین جیسے چلغوزے کے بڑے خریدار نے کورونا کی وجہ سے سرحد تاحال بند کی ہوئی ہے۔ چین کی طرح دیگر ممالک میں بھی چلغوزہ برآمد نہ ہونے کی وجہ سے اس سال پاکستان میں جو چلغوزہ پیدا ہوا، امید ہے کہ وہ یہیں استعمال ہوگا لہذا گزشہ 14 ہزار روپے کلو کے برخلاف چلغوزے کی اس سال قیمت 25 سو سے 28 سو روپے کلو تک رہنے امکان ہے. پاکستان کے برعکس چین نے افغانستان سے چلغوزے کی تجارت بحال کر دی ہے اور پہلی کھیپ یعنی 45 ٹن چلغوزہ افغانستان سے چین بھجوایا جارہا ہے، یوں زر مبادلہ کے نقطہ نظر سے تو پاکستان کو نقصان ہوگا لیکن یہ نایاب سوغات ملک میں اپنے لوگ نسبتاً سستے میں کھا سکیں گے۔

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

 چلغوزہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے پہاڑی اور سرد علاقوں کی پیداوار ہے۔  چلغوزے کا درخت ایک خاص ماحول اور موسم میں افزائش پاتا ہے. بنیادی طور پر یہ میوہ صنوبر کے درخت کی کون میں پلتا پڑھتا ہے اور اس درخت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنی نسل کے دیگر درختوں میں سب سے سست رفتار میں  بڑھنے والا درخت ہے. پاکستان میں چلغوزے کے چند ایک باغ گلگت بلتستان، ضلع دیامر، خیبرپختونخوا، چترال، شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں موجود ہیں. اسی طرح افغانستان میں چلغوزے کے باغات صوبہ خوست، پکتیا، کپیسا، کنٹر، ننگرہار، نورستان اور لغمان میں پائے جاتے ہیں۔ ان علاقوں سے وافر مقدار میں  پیدا ہونے والے چلغوزہ دنیا بھر کی منڈیوں میں فروخت ہو رہا ہے۔

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

چلغوزے کی قیمت ایک سال میں زیادہ اور دوسرے سال میں کم ہوتی ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ چلغوزہ جس کون میں پک کر تیار ہوتا ہے اس کون کو پکنے میں کم از کم دو سال کا عرصہ لگتا ہے۔ یعنی ایک صنوبر کے درخت پر بننے والی ساری کونوں میں سے 75 فیصد پہلے سال میں جبکہ باقی 25 فیصد اگلے سال پک کر تیار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پہلے سال پیداوار زیادہ ہونے سے قیمت کم جبکہ اگلے سال پیداوار کم ہونے سے قیمت بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال چلغوزے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اب بات کرتے ہیں اس میوے کی افادیت کے حوالے سے ۔۔ چلغوزہ ایک ایسی سوغات ہے جس میں صحت کے لیے مفید پائیتھو کیمیکلز,وٹامنز,منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں.ان کیمیکلز کے روزانہ استعمال کی وجہ سے انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ نیند اور یادداشت میں بہتری دیکھتا ہے۔

Tags: پاکستانچلغوزہخشک میوہ جاتصنوبر
Previous Post

مودی کے دیس میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان

Next Post

چلغوزہ ہوگا اس سال سستا؟

Next Post
چلغوزہ ہوگا اس سال سستا؟

چلغوزہ ہوگا اس سال سستا؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist