تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

by ویب ڈیسک
فروری 3, 2022
اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کی سیشن عدالت نے میرا جی کے تکذیب نکاح کا دعویٰ خارج کرنے کے خلاف اپیل پر 16 صفحات کا  تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق فلم اسٹار میرا فیملی عدالت میں تکذیب نکاح کا دعویٰ بھی ثابت نہ کرسکیں۔ میرا اور عتیق الرحمان میں تو تو میں میں جھگڑے کی صورت میں بدلی اور میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ رہنے سے انکار کیا۔

فیصلے کے مطابق میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ نہ رہنے کے لیے فوجداری اور دیوانی مقدمات بھی کیے، عدالتی فیصلے کے تحت  فلم اسٹآر  میرا نے2 ستمبر2007 کو عتیق الرحمان سے نکاح کیا تھا۔ بدقسمتی سے میرا کوئی ایسا گواہ پیش نہیں کرسکیں جو نکاح نامے پر دست خط جعلی ہونے کی گواہی دے۔ فلم اسٹار نے  نکاح نامے پر دست خطوں کے موازنے کی بھی درخواست دائر نہیں کی، میرا اپنے انگوٹھے کے نشان اور دستخط نہ ہونے پر مطمئن تھیں تو موازنہ کراتیں۔

میرا یہ دعویٰ کرتی رہیں کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں، جس پر عتیق الرحمان نے میرا کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی۔ جس کی اداکارہ نے سختی کے ساتھ مخالف کی، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ میرا اس میڈیکل ٹیسٹ کے لیے راضی ہوتیں۔ میرا نے تو نکاح کی تصاویر کو ڈرامے کی عکس بندی کا حصہ قرار دیا لیکن اس سلسلے میں کوئی گواہی اور شہادت نہ دے سکیں۔ فلم اسٹار میرا نے والدہ اور والد کے تحریری بیان عدالت میں جمع کرائے، جرح کا وقت آیا تو میرا کے والد عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

 فیملی عدالت نےعین قانون کےمطابق  میرا کا تکذیب نکاح کا دعوی خارج کیا، اداکارہ میرا کی فیصلے کےخلاف اپیل میرٹ کے برعکس ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ میرا کے تکذیب نکاح کا دعویٰ  خارج کرنےکی ڈگری جاری کی جائے،فیصلے کے خلاف اپیل خارج ہونے پر اداکارہ کسی معاوضے کی بھی حقدار نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ میرا نے عتیق الرحمان پر جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کا الزام لگایا تھا اور عتیق الرحمان کیساتھ نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

Tags: اداکارہ میراتکذیب نکاحعتیق الرحمن
Previous Post

پشاور زلمی نے سابق مس آسٹریلیا کو اداس کردیا

Next Post

روپالی گنگولی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ٹی وی اداکارہ

Next Post
روپالی گنگولی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ٹی وی اداکارہ

روپالی گنگولی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ٹی وی اداکارہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist