تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اب نہیں تو کبھی نہیں، آصف زرداری

by ویب ڈیسک
مارچ 8, 2022
اب نہیں تو کبھی نہیں، آصف زرداری

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزشین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم کو اس وقت اور زیادہ توقیت ملی جب سہ پہر میں پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان اورشہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ اپوزیشن ایوان میں 172 ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کھڑے کرے گی۔ اُن کے مطابق تحریک انصاف کے اپنے کئی ارکان اُن کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن نے سوچا کہ اب نہیں تو کبھی نہیں۔ مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ کوئی اکیلی پارٹی ملک کو اس مشکل سے نہیں نکال سکتی۔

"ہم نہ صرف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کریں گے بلکہ 172 سے زائد ووٹ بھی لیں گے۔”
مرد حُر صدر آصف علی زرداری@AAliZardari#GameOverIK#AwamiMarch
2/2 pic.twitter.com/3IhT8DxYFy

— PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2022

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا فیصلہ اپوزیشن کی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ہے۔

ہم نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا اور پاکستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق اور دلی دعائوں کی عکاسی ہے؛ عدم اعتماد اسپیکر آفس میں جمع ہو چکی ہے۔@CMShehbaz pic.twitter.com/9r4bYs7UJu

— PML(N) (@pmln_org) March 8, 2022

اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کی گفتگو نمائشی ہے، ہم اصلیت جانتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کرنا ہے وہ کرلیاہے۔

بشکریہ خلیج ٹائمز

اپوزیشن کی پریس کانفرنس اور سیاسی ہلچل پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے،اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم بدھ کو کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان سمیت فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Tags: آصف زرداریاپوزیشنتحریک عدم اعتمادوزیراعظم عمران خان
Previous Post

بیٹیاں رحمت، طاقت کا ستون اور باپ کا غرور

Next Post

سی وی یو پر غیر ملکی وی لاگر سے دھوکے بازی کی کوشش

Next Post
سی وی یو پر غیر ملکی وی لاگر سے دھوکے بازی کی کوشش

سی وی یو پر غیر ملکی وی لاگر سے دھوکے بازی کی کوشش

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist