تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے

by ویب ڈیسک
نومبر 5, 2025
zohran mamdani
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کے شہر نیویارک نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ۔ زہران ممدانی نے میئر کا الیکشن جیت کر شہر کی سیاست کا رخ بدل دیا۔ فتح کے بعد اپنے پُرجوش خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیویارک نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا، عوام نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، اور آج اس شہر نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زہران ممدانی نے خطاب کے آغاز میں کہا، ’’اگرچہ آج شام نیویارک پر سورج غروب ہو چکا ہے، مگر میں انسانیت کے لیے ایک نئے دن کی صبح دیکھ رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کے ہاتھ، جو برسوں سے مشقت سے سخت اور زخمی ہوتے رہے، آج اقتدار کی باگیں تھام چکے ہیں۔ ’’جن ہاتھوں نے گوداموں میں ڈبّے اٹھائے، جنہوں نے ڈلیوری بائیکس چلائیں اور باورچی خانوں میں جلنے کے داغ سہے ، آج وہی ہاتھ مستقبل کو تھامے کھڑے ہیں۔‘‘انہوں نے اعلان کیا کہ ’’ہم نے موروثی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔ میں اینڈریو کومو کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں، مگر آج کے بعد اس کا نام نہیں لوں گا۔‘‘زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے ایک نئی سیاست کا مینڈیٹ دیا ہے ۔ ایسی سیاست جس میں عام شہری اپنی زندگی کے اخراجات برداشت کر سکیں، اور ایک ایسی حکومت جو اپنے وعدوں کو حقیقت میں بدلنے کی طاقت رکھتی ہو۔ انہوں نے یمنی دکانداروں، سینیگالی ٹیکسی ڈرائیورز، ازبک نرسوں، ٹرینیڈاڈ کے باورچیوں اور ایتھوپیا کی خواتین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ’’یہ اُن لوگوں کی جیت ہے جنہیں ہمیشہ نظرانداز کیا گیا، مگر جنہوں نے عزت، سچائی اور ہمت سے نئی قیادت کو جنم دیا۔‘‘

زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کو اس سیاسی اندھیرے کے دور میں روشنی بننے دینا ہوگا۔ ’’یہ شہر پورے ملک کے لیے ایک مثال ثابت ہوگا۔ ایک ایسا شہر جو ہر طبقے اور ہر برادری کے حقوق کا محافظ بنے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ چاہے آپ ایک مہاجر ہوں، ٹرانس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہوں، کسی سیاہ فام خاتون ہوں جنہیں ٹرمپ نے نوکری سے نکالا، یا ایک اکیلی ماں جو اب بھی راشن سستا ہونے کی امید میں ہے ،  ’’آپ کی جدوجہد، ہماری جدوجہد ہے۔‘‘زہران ممدانی نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت ایک ایسا سٹی ہال بنائے گی جو ہر مذہب اور قوم کے ساتھ کھڑا ہو۔ ’’ہم یہودی شہریوں کے خلاف نفرت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اور نیویارک کے دس لاکھ مسلمانوں کو یہ احساس دلائیں گے کہ یہ شہر ان کا بھی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اب وہ دور شروع ہو چکا ہے جب عوام اپنے رہنماؤں سے بہانے نہیں، بلکہ جرات مندانہ وژن کی توقع رکھیں گے۔ ’’ہم زندگی کے بڑھتے اخراجات کے خلاف ایک ایسا منصوبہ لائیں گے جو دہائیوں سے اس شہر نے نہیں دیکھا۔‘‘ ممدانی نے اعلان کیا کہ شہر میں 20 لاکھ کرایہ داروں کے لیے کرایے منجمد کیے جائیں گے، بسیں مفت اور تیز ہوں گی، اور ہر بچے کو معیاری تعلیم اور نگہداشت فراہم کی جائے گی۔ ’’ہم ہزاروں نئے اساتذہ بھرتی کریں گے، غیر ضروری اخراجات کم کریں گے، اور پولیس کے ساتھ مل کر جرائم میں کمی لائیں گے تاکہ انصاف اور تحفظ ساتھ ساتھ چل سکیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایک نیا محکمہ برائے ’’کمیونٹی سیفٹی‘‘ قائم کیا جائے گا جو ذہنی صحت اور بے گھری کے بحران کا براہِ راست مقابلہ کرے گا۔ اپنے خطاب کے دوران ممدانی نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’ڈونلڈ ٹرمپ، چونکہ میں جانتا ہوں تم دیکھ رہے ہو، تو آواز اونچی کرو!‘‘ جس پر مجمع نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’’ہم بددیانت مکان مالکان کا احتساب کریں گے، ان ارب پتیوں کا بھی جو اپنے کرایہ داروں کا استحصال کرتے ہیں۔‘‘ ممدانی نے کہا کہ وہ اس بدعنوان ثقافت کا خاتمہ کریں گے جو ٹرمپ جیسے بااثر لوگوں کو ٹیکس سے بچنے اور رعایتوں سے ناجائز فائدے کا موقع دیتی ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم مزدور یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے، کیونکہ جب مزدور مضبوط ہوتے ہیں تو ان کے استحصال کی خواہش رکھنے والے مالکان خود کمزور پڑ جاتے ہیں۔‘‘ یہ تقریر نہ صرف ایک سیاسی جیت کی عکاس تھی بلکہ ایک نئے عہد کے آغاز کا اعلان  جہاں نیویارک کا خواب، ہر شہری کا خواب بن گیا۔

Previous Post

قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

Next Post

آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا

Next Post
super moon

آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist