تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رونالڈو کا کھیل کو جلد الوداع کہنے کا اشارہ

by ویب ڈیسک
نومبر 6, 2025
سال 2024 میں رونالڈو سب سے کمانی کرنے والے کھلاڑی
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی فٹ بال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مداحوں کو ایک جذباتی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد فٹ بال کو خیرباد کہنے والے ہیں۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ وہ میدان سے باہر اپنی فیملی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں۔40 سالہ رونالڈو نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں، کیونکہ فٹ بال ان کی زندگی کا سب سے بڑا جذبہ رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اس لمحے کی تیاری گزشتہ کئی سالوں سے کر رہے تھے۔ ان کے بقول، “میں جانتا ہوں کہ یہ لمحہ بہت مشکل ہوگا، لیکن میں اس کے لیے تیار ہوں۔ میں نے 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تھا۔ اب میں اس دباؤ کو سمجھتا ہوں اور اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔” رونالڈو اس وقت کلب اور قومی ٹیم دونوں کے لیے مجموعی طور پر 952 گولز کے ساتھ دنیا کے سب سے کامیاب گول اسکورر ہیں۔

وہ پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنا آخری ہدف  1000 گولز  حاصل کرنے کے بعد فٹ بال کو الوداع کہیں گے۔ اپنے شاندار کیریئر اور گول کرنے کے جنون کے بارے میں بات کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا، “فٹ بال میں گول کرنے کا جو ایڈرینلائن ہوتا ہے، وہ دنیا کی کسی اور چیز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے، اور ایک اختتام بھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ “میں چاہتا ہوں کہ زندگی کے اس اگلے مرحلے میں اپنے بچوں کی پرورش پر توجہ دوں، ان کے ساتھ وقت گزاروں، اور ایک عام انسان کی طرح جیو۔” کرسٹیانو رونالڈو کا یہ اعلان فٹ بال دنیا کے لیے ایک نئے باب کا آغاز اور ایک عظیم دور کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Previous Post

زہران ممدانی کے سیاسی عروج سے خوفزدہ امیر طبقہ؟ امریکی اخبار کا بڑا انکشاف

Next Post

کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

Next Post
4 پاکستانی بینک  بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں شامل

کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist