تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مڈغاسکر میں سیاسی بحران: صدر مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر فرار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 14, 2025
مڈغاسکر میں سیاسی بحران: صدر مبینہ طور پر ملک چھوڑ کر فرار
Share on FacebookShare on Twitter

مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں حزبِ اختلاف کا دعویٰ ہے کہ صدر اینڈری راجویلینا فوجی بغاوت کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، پارلیمان میں حزبِ اختلاف کے سربراہ سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے بتایا کہ صدر اتوار کو اس وقت ملک سے چلے گئے جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کے ساتھ شامل ہو کر بغاوت کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی عملے نے صدر کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کی موجودہ لوکیشن معلوم نہیں ہو سکی۔ پیر کی شب صدر راجویلینا نے فیس بک پر قوم سے خطاب میں کہا کہ انہیں اپنی جان کی حفاظت کے لیے ’’کسی محفوظ مقام‘‘ پر منتقل ہونا پڑا ہے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کہاں ہیں۔

فرانسیسی طیارے کے ذریعے فرار

فوجی ذرائع نے بتایا کہ صدر فرانسیسی فوجی طیارے میں مڈغاسکر سے روانہ ہوئے۔ فرانسیسی ریڈیو آر ایف آئی کے مطابق، اس سے قبل راجویلینا نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ایک ’’سیاسی معاہدہ‘‘ کیا تھا۔ میکرون نے مصر میں غزہ جنگ بندی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ ’’مڈغاسکر میں آئینی نظام برقرار رہنا چاہیے‘‘ اور نوجوانوں کے مطالبات کو فوجی گروہ استعمال نہ کریں۔

احتجاج سے بغاوت تک

مڈغاسکر میں یہ مظاہرے 25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف شروع ہوئے تھے، جو جلد ہی بدعنوانی، ناقص حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی کمی کے خلاف عوامی بغاوت میں بدل گئے۔ابتدائی طور پر صدر کی حامی فوجی یونٹ کیپسیٹ (CAPSAT) نے بھی مظاہرین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، اور دارالحکومت انتاناناریوو کے مرکزی چوک میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ شامل ہو گئی۔یہ وہی یونٹ ہے جس نے 2009 میں راجویلینا کی پہلی بغاوت میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

صدر کی برطرفی، عبوری حکومت قائم

سینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عوامی دباؤ کے باعث صدر راجویلینا کو برطرف کر دیا گیا ہے، اور آئین کے مطابق سینیٹ کے سربراہ ژاں آندرے ندرمنجاری کو عبوری صدر کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

عوامی ردعمل

دارالحکومت کے مرکزی چوک میں ہزاروں افراد نے ’’صدر کو ابھی استعفیٰ دینا ہوگا‘‘ کے نعرے لگائے۔ایک 22 سالہ کارکن ادریانا ریونی فانومیگانتسوا نے کہا کہ "صدر نے 16 سالوں میں صرف خود کو امیر بنایا، عوام غریب ہی رہے، اور سب سے زیادہ نقصان نوجوان نسل کو ہوا۔”اقوام متحدہ کے مطابق، 25 ستمبر سے اب تک کم از کم 22 افراد مظاہروں کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔

معاشی بحران

تقریباً 3 کروڑ آبادی والے ملک میں نصف سے زائد لوگ 20 سال سے کم عمر ہیں، جبکہ تین چوتھائی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق، 1960 میں آزادی کے بعد سے فی کس آمدنی میں 45 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔مڈغاسکر دنیا کی سب سے زیادہ ونیلا پیدا کرنے والا ملک ہے، جبکہ نکل، کوبالٹ، ٹیکسٹائل، اور جھینگے اس کے اہم برآمدی ذرائع ہیں۔

صدر کا آخری اقدام

ملک چھوڑنے سے قبل صدر راجویلینا نے دو فرانسیسی شہریوں سمیت کئی افراد کو معافی دی، جو 2021 میں ناکام بغاوت کے مقدمے میں سزا یافتہ تھے۔ صدارتی ذرائع نے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

Previous Post

صفائی کے ہیروز۔۔خطرناک کام، کم اجرت، کوئی تحفظ نہیں؟

Next Post

آئی ایس پی آر کا ردِعمل، بھارت جھوٹے بیانیے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے

Next Post

آئی ایس پی آر کا ردِعمل، بھارت جھوٹے بیانیے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist