تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی بیوہ کا دوسری شادی کرنا جرم بن گیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 16, 2022
بھارتی بیوہ کا دوسری شادی کرنا جرم بن گیا
Share on FacebookShare on Twitter

انتہا پسند اور متعصب بھارت میں دل خراش واقعے نے ہر ایک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ واقعہ پیش آیا ریاست گجرات کے ٹاؤن راج کوٹ میں، جہاں 35 برس کی بیوہ خاتون کو اس کے سسرالیوں نے پلر کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ متعلقہ خاتون کے بال کاٹے گئے۔ بیوہ خاتون کا جرم یہ تھا کہ وہ شوہر کی وفات کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھانو سدھمیا 4 بچوں کی ماں ہے۔ جس کے شوہر کی 4 سال پہلے ٹریفک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ ڈیڑہ سال پہلے اس بیوہ نے ایک اور شخص سے بیاہ رچا لیا۔  بھانو خاموشی کے ساتھ ایک نئی زندگی کی شروعات کررہی تھی۔  حال ہی میں کسی ضروری کام سے جب وہ پہلے شوہر کے گھر والوں سے ملنے کے لیے گئی تو اُس کی نند کے علم میں یہ بات آئی کہ بھانو نے دوسری شادی کرلی ہے تو اس نے ہنگامہ برپا کردیا۔ بھانو کو بے دردی کے ساتھ مارا پیٹا گیا جبکہ نند اور نندوئی  نے مل کر اسے پلر کے ساتھ باندھ دیا اور پھر ناصرف اس کے بال کاٹ ڈالے بلکہ رسی کو ہنٹر بنا کر بھانو پر برسائے بھی۔

This is not in Afghanistan nor the Taliban doing it. This is in Modi’s home state Gujarat, India. A 35-year-old woman was dragged on the road, tied to a pole, her hair chopped, and mercilessly beaten because she dared to remarry after the death of her husband. pic.twitter.com/lCENlBWE62

— Ashok Swain (@ashoswai) December 15, 2022

بھانو کی نند کو صرف یہ غصہ تھا کہ بھائی کی وفات  کے بعد اس کی سابق بھابھی نے گھر کیوں بسایا۔ محلے والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بھانو کی جان بچائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اُس نے سابق نند اور اس کے شوہر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں شوہر کی موت کے بعد بیوہ کے ستی ہونے کا بھی رواج عام ہے جبکہ جہاں اس یہ قدم نہیں اٹھایا جاتا وہاں بیوہ پر یہ پابندی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے رنگین ملبوسات کا استعمال نہیں کرے گی۔

Tags: بھارتی بیوہ
Previous Post

روس سے سستا تیل نہیں خرید رہے

Next Post

اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان

Next Post
اظہر علی کا ٹیسٹ  کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان

اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist