تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

16 سے 25 جنوری کے دوران غیر معمولی یا تاریخی سردی کی پیش گوئیوں بے بنیاد قرار

by ویب ڈیسک
جنوری 12, 2026
پاکستان میں سردی کی شدت عروج پر
Share on FacebookShare on Twitter

محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری کے دوران غیر معمولی یا تاریخی سردی کی پیش گوئیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی شدید لہر متوقع نہیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پیش گوئیاں غیر مصدقہ ہیں، جن میں میدانی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے جانے جیسے دعوے شامل ہیں، جن کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں۔محکمہ موسمیات نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران ریکارڈ توڑ سردی یا غیر معمولی موسمی صورتحال کا امکان نہیں۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں بعض موسمیاتی ماہرین کی جانب سے سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کے خطّے پر اثر انداز ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ ان دعوؤں میں کہا جا رہا تھا کہ دہائیوں بعد پڑنے والی شدید سردی پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں سے لے کر سندھ تک درجہ حرارت کو نقطہ انجماد سے نیچے لے جا سکتی ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

winter

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 16 جنوری تک سرد موسم کے حوالے سے احتیاطی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار کے علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات موجود ہیں، جب کہ دھند اور اسموگ کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیاحت، تعلیم، صحت، زراعت، لوکل گورنمنٹ، جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت برقرار ہے اور کئی شہروں میں گھنی دھند نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک گر گیا ہے۔ ملتان میں حدِ نگاہ کم ہونے سے آمدورفت متاثر ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں آج رات ہلکی برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باعث سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں اور ٹریفک معمول سے کہیں کم ہے، جس سے نظامِ زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ماہرینِ صحت نے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو سرد موسم سے محفوظ رکھنے پر زور دیا ہے۔

winter 2

خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گرم لباس کے استعمال، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کمزور طبقات کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی اور دھند کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Previous Post

ٹرمپ کا انجام فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسا ہوگا

Next Post

بالآخر فائیو جی (5جی) سروس کے آغاز کی امید

Next Post
internet

بالآخر فائیو جی (5جی) سروس کے آغاز کی امید

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist