تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیپا وائرس عالمی وبا بن سکتا ہے؟

by ویب ڈیسک
جنوری 30, 2026
nipaha
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں نیپا وائرس کے حالیہ کیسز کے حوالے سے خبردار کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ اس وقت وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے اور فوری طور پر کسی سفر یا تجارتی پابندی کی ضرورت نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں وائرس کے صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور اس وقت انسان سے انسان میں اس کے تیز پھیلاؤ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ عالمی ادارے نے مزید بتایا کہ بھارت میں وبائی امراض سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور بھارتی صحت حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ تاہم، یہ خدشہ مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ نیپا وائرس چمگادڑوں کی آبادی میں پایا جاتا ہے، جو بھارت اور پڑوسی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ نیپا وائرس عام طور پر پھل کھانے والی چمگادڑوں اور بعض جانوروں جیسے سور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ بخار اور دماغی سوزش پیدا کر سکتا ہے، اور اس کی اموات کی شرح 40 سے 75 فیصد تک بتائی جاتی ہے۔ اس وقت اس بیماری کا کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں، اگرچہ ویکسینز پر تحقیق جاری ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا کہ نیپا وائرس انسان سے انسان میں آسانی سے منتقل نہیں ہوتا اور عموماً طویل اور قریبی رابطے کی صورت میں پھیلتا ہے، اس لیے عام شہریوں کے لیے مجموعی خطرہ کم ہے۔ حالیہ کیسز بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں رپورٹ ہوئے، جہاں دسمبر کے آخر میں دو ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے تھے اور اب بھی زیر علاج ہیں۔ بھارت میں نیپا وائرس کے چھوٹے پیمانے پر پھیلاؤ کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آ چکے ہیں، خاص طور پر ریاست کیرالہ میں، جہاں 2018 سے اب تک متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Previous Post

بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان

Next Post

بلوچستان: 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک

Next Post
ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist