کویت نے باضابطہ طور پر اپنا نیا ڈیجیٹل اور جامع "وزٹ کویت” آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لیے ای ویزا حاصل کرنا مزید آسان ہوگیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ پلیٹ فارم رواں سال اگست میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب مکمل طور پر فعال ہے۔ نئے پورٹل کے ذریعے مسافر اب آن لائن ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور چار اقسام کے ویزے سیاحتی، خاندانی، تجارتی اور سرکاری, ایک ہی پلیٹ فارم سے حاصل کیے جا سکیں گے تاکہ مختلف مقاصد کے تحت آنے والے افراد کے لیے داخلے کا عمل آسان بنایا جا سکے۔

ویزا کی اقسام اور تفصیلات:
-
سیاحتی ویزا: ملک کے ثقافتی اور تفریحی مقامات کی سیر کے خواہشمند افراد کے لیے، تین ماہ تک قیام کی اجازت۔
-
خاندانی ویزا: کویت میں مقیم افراد اپنے رشتہ داروں کو 30 دن کے قیام کے لیے بلا سکتے ہیں۔
-
تجارتی ویزا: غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے میٹنگز، تقریبات یا کاروباری مذاکرات میں شرکت کے لیے، 30 دن تک کے لیے قابل استعمال۔
-
سرکاری ویزا: صرف سرکاری وفود اور سفارتی مشنز کے لیے مخصوص۔
یہ اقدام کویت کی ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی سیاحتی و کاروباری سہولیات میں آسانی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو مسافروں کے لیے سفر کے عمل کو شفاف، تیز اور سہل بنا دیتا ہے۔







Discussion about this post