تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت 3 ملزمان تھانے سے رہا

by ویب ڈیسک
اگست 30, 2025
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت 3 ملزمان تھانے سے رہا
Share on FacebookShare on Twitter

تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت تین ملزمان کو پولیس نے رہا کر دیا۔  ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے بتایا کہ مدعی حافظ سہیل احمد نے مقدمہ واپس لے لیا ہے اور اس حوالے سے تحریری درخواست تفتیشی افسر (آئی او) کے حوالے کر دی گئی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ واپس لیے جانے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں، صرف تفتیشی افسر رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ 30 اگست تک منظور کیا تھا، تاہم مقدمہ واپس لیے جانے پر پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔ پولیس کے مطابق 24 اگست کو فیروز آباد تھانے میں فرحان غنی، قمرالدین، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت اقدامِ قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی حافظ سہیل احمد، جو ایک سرکاری ملازم ہیں، 22 اگست کو شاہراہِ فیصل پر فائبر کیبل بچھانے کے کام کی نگرانی کر رہے تھے کہ اچانک تین گاڑیوں میں سوار 20 سے 25 افراد آئے اور ان پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں فرحان غنی اور ان کے ساتھیوں نے خود کو فیروز آباد تھانے میں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس معاملے پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر مؤقف دیا تھا کہ ان کے بھائی فرحان غنی اور ساتھیوں کا کسی شخص سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس شخص نے مقدمہ درج کروایا، جو اس کا قانونی حق تھا۔

Previous Post

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع

Next Post

ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

Next Post
ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، 8 افراد چارج

ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist