تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ

by ویب ڈیسک
اگست 21, 2025
امیگریشن انٹرویو کے مترجم سے متعلق نئی پالیسی نافذ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں رہائش یا شہریت کے حصول کے فیصلوں میں اب درخواست دہندگان کے ’’امریکا مخالف‘‘ خیالات اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (USCIS) کے ترجمان میتھیو ٹریگسر نے اپنے بیان میں کہا:

’’امریکا کے فوائد اُن لوگوں کو نہیں ملنے چاہییں جو ملک سے نفرت کرتے ہیں اور امریکا مخالف نظریات کو فروغ دیتے ہیں۔ امیگریشن کے فوائد، بشمول امریکا میں رہنے اور کام کرنے کا حق، ایک اعزاز ہیں، حق نہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا کی جانچ کو وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ درخواست گزاروں کے خیالات اور نظریات کو بہتر طور پر پرکھا جا سکے۔ 1952 میں متعارف کردہ امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ میں ’’امریکا مخالف‘‘ نظریات کی تعریف دی گئی تھی جو اُس وقت زیادہ تر کمیونسٹ نظریات پر مرکوز تھی۔ تازہ ہدایات میں اس میں یہود مخالف خیالات کے فروغ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی متعدد افراد کے ویزے منسوخ یا معطل کر چکی ہے جنہیں امریکی خارجہ پالیسی، خصوصاً اسرائیل سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، جنوری میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 6,000 طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

Previous Post

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

آرمی چیف اور چینی وزیرِ خارجہ کی اہم ملاقات، پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ

Next Post
آرمی چیف اور چینی وزیرِ خارجہ کی اہم ملاقات، پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف اور چینی وزیرِ خارجہ کی اہم ملاقات، پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist