تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قونصل جنرل طارق کریم کی یونیورسٹی آف شکاگو کے طلبہ سے ملاقات

by ویب ڈیسک
مئی 24, 2025
قونصل جنرل طارق کریم کی یونیورسٹی آف شکاگو کے طلبہ سے ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

یونیورسٹی آف شکاگو کے ہیریس اسکول آف پبلک پالیسی کے طلبہ کے ایک وفد، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران بھی شامل تھے جو ان دنوں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نے پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل طارق کریم کے ساتھ ایک معلوماتی اور مفید نشست میں شرکت کی۔ قونصل جنرل طارق کریم نے طلبہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور قونصلیٹ کے کام، سفارتی امور کے جدید تقاضوں اور اپنی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کی اہمیت، اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے مثبت کردار پر بھی گفتگو کی۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل نے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے موجودہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی بلااشتعال جارحیت کا ذمہ دارانہ، نپی تلی اور مؤثر انداز میں جواب دیا۔ نشست کا اختتام ایک سوال و جواب کے سیشن پر ہوا، جس میں طلبہ نے عالمی سیاست، سفارتی چیلنجز، پاک بھارت تعلقات، اور تعلیمی اداروں اور طلبہ کے کردار سے متعلق مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ قونصل جنرل نے طلبہ کو علمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے اور سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی، اور کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت اور باشعور نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے

Previous Post

نیویارک میں پاکستان کے بدھ مت ورثے کی جھلک

Next Post

بھارتی بیانیہ شدت پسندی، آبی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے

Next Post
پاکستانی سفیر کے ساتھ تاریخی ٹاؤن ہال میٹنگ

بھارتی بیانیہ شدت پسندی، آبی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist