تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی خاتون کی کراچی سے واپس جانے کی شرط

by ویب ڈیسک
جنوری 31, 2025
امریکی خاتون کی کراچی سے واپس جانے کی شرط
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا سے آئی خاتون نے سماجی تنظیم چھیپا میں پناہ لے لی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کے حوالے سے اپنی شرط پیش کر دی۔ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔ امریکی خاتون نے ایک لاکھ روپے کا حکومت سے مطالبہ بھی کردیا ہے۔ اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب وہ چھیپا سینٹر میں ہیں۔ رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبیعت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے، خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ جس لڑکے سے شادی کرنے یہ امریکی خاتون آئی ہیں اس کو مخاطب کر کے رمضان چھیپا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان لڑکے سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کرے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کی کراچی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان سے  آن لائن شادی ہوچکی ہے اور وہ گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔ امریکی  خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے امریکا میں بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ والدہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ ہیں۔ اس حوالے سے بیٹے کا ویڈیو بیان، برتھ سرٹیفکیٹ، سوشل سیکیورٹی کارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ امریکی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں، میں نے والدہ کو واپس آنے کے لیے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کرایا تھا، والدہ ذہنی مریضہ ہیں، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

Previous Post

ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ

Next Post

ملتان : معمر شہری پر تشدد ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Next Post
ملتان :  معمر شہری پر تشدد ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

ملتان : معمر شہری پر تشدد ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist