تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

by ویب ڈیسک
دسمبر 22, 2025
trump and paksitan
Share on FacebookShare on Twitter

2025 کو پاک امریکا تعلقات میں تاریخی اور انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے اپنے تازہ آرٹیکل میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی میں حیران کن موڑ آیا اور “انڈیا فرسٹ” دور ختم ہو کر پاکستان کو ترجیح دی جانے لگی، جس کی بنیاد مئی میں ہونے والی پاک بھارت مختصر مگر شدید جنگ بنی۔

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک میں تبدیل ہوگیا، اور امریکی پالیسی میں پاکستان کی مثبت امیج کو اس تیز رفتار تبدیلی کا نایاب اور منفرد واقعہ قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون بنا دیا گیا ہے۔آرٹیکل میں بتایا گیا کہ ابتدا میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع تھی۔ تاہم بھارت کے اندرونی سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں عسکری کارکردگی اور سفارتی سخت رویے نے بھارت کو ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔ واشنگٹن ٹائمز نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے آیا، جس سے واشنگٹن کو پاکستان کے سبسٹینٹو تعاون کا واضح اشارہ ملا۔ مارچ میں صدر ٹرمپ کے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔اسلام آباد نے اس موقع کو فوری طور پر کیش کیا، ہر محدود تعاون کو غیر متوقع کریڈٹ میں تبدیل کیا گیا، انگیجمنٹ بڑھتی گئی، اور تعلقات ٹرانزیکشنل سے اسٹریٹجک میں بدل گئے۔ پاک امریکا تعلقات میں فیصلہ کن موڑ مئی میں ہونے والی مختصر مگر شدید پاک بھارت جھڑپ کے بعد آیا، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئے عہد میں داخل کر دیا۔

Previous Post

فاتح ٹیم کی وطن واپسی ، شاندار استقبال

Next Post

سوئٹزرلینڈ میں بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے تیاریاں

Next Post
socila media

سوئٹزرلینڈ میں بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے تیاریاں

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist