تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی ناظم الامور کی پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری

by ویب ڈیسک
دسمبر 17, 2025
usa
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام موجود ہے، جو عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے اسکالرز نہ صرف تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے اور سراہنے کا سنہری موقع بھی پاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اسکالرشپ پروگرام پاکستانی طلبا کے لیے امریکا میں تعلیم اور علمی ترقی کے راستے کھولتا ہے اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے ثقافتی حسن اور شمالی علاقوں کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی، اور کہا کہ ہنزہ اور فیری میڈوز جیسے مقامات ان کے دل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہیں اور یہاں کے سرحدی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے منصوبوں پر بھرپور توجہ دیں گی، خاص طور پر خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ نیٹلی بیکر نے زور دیا کہ پاکستانی نوجوان نسل میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انہیں عالمی معیار کی تعلیم اور ثقافتی تجربات کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا سکیں۔

Previous Post

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

Next Post

امریکا : افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا بھی معطل

Next Post
امریکہ کا بھارت پر نیا سخت وار: ٹریول ایجنسیوں کے مالکان پر ویزا پابندیاں

امریکا : افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا بھی معطل

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist