تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین اور امریکا آمنے سامنے

by ویب ڈیسک
اگست 1, 2022
نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین اور امریکا آمنے سامنے
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کے دورے کا اعلان کیا کیا کہ چین اور امریکا میں تعلقات اور بگڑنے لگے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی صورتحال اور خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ نینسی پلوسی تائیوان ہی نہیں بلکہ جاپان، انڈونیشیا اور سنگاپور میں بھی قدم رکھیں گی۔ اس دورے کا اعلان کے ساتھ ہی چین نے آبنائے تائیوان میں ” لائیوفائر” میں جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔ ان غیر متوقع مشقوں کو نینسی پلوسی کے دورے سے جوڑا جارہا ہے۔

Image

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جی پنگ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ جس میں چینی صدر نے ” ون چائنا پالیسی ” پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نےیہاں تک کہہ دیا کہ جو آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا۔

یاد رہے کہ چین، تائیوان میں اپنا اثرو رسوخ قائم رکھنا چاہتا ہے جبکہ عالمی برادری اسے چینی قبضے سے تعبیر کرتی ہے۔ چین نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی چاہے کتنے بھی دورے کرلیں، بیجنگ کی تائیوان کے معاملے پر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اُدھر امریکا نے بھی چین پر واضح کیا ہے کہ وہ بھی اس معاملے پر وہی پالیسی اختیار کرے گا جو اس کی رہی ہے۔

Image

اس سارے معاملے میں آج اس وقت اور تیزی آئی، جب  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان داغا کہ  امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔ چین نے اس دورے کے لیے خوف ناک سیاسی اثرات کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ چین کے اس جارحانہ رویے کی بنا پر نینسی پلوسی تائیوان کا اپنا دورہ موخر کردیں۔

Previous Post

مہنگی مہنگی گاڑیاں پھر اس قدر کیوں غیر معیاری؟

Next Post

عمران پر لٹکتی خطرے کی تلوار، فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

Next Post
عمران پر لٹکتی خطرے کی تلوار، فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

عمران پر لٹکتی خطرے کی تلوار، فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist