ہماری اُڑان پرائیویٹ لمیٹڈ، جو کیریئر کاؤنسلنگ اور اسٹڈی ابراڈ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے، نے عالمی یومِ خواتین 2026 کے موقع پر خواتین کی قیادت کو سراہنے اور فروغ دینے کے لیے ” گیو ٹو گین ” کے موضوع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، سماجی رہنما، ڈاکٹرز، وکلاء، میڈیا سے وابستہ شخصیات، مخیر حضرات، کاروباری شخصیات اور چیمبرز آف کامرس کے اراکین نے شرکت کی۔ اس اجتماع کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے قیادت کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مس میمونہ حسنین ، سی ای او ہماری اُڑان پرائیویٹ لمیٹڈ، نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، رہنمائی (مینٹورشپ) اور قیادت کے مواقع کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک ترقی پسند اور جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تقریب کے دوران ہماری اُڑان پرائیویٹ لمیٹڈ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی متاثرکن خواتین رہنماؤں کو نوجوانوں کی ترقی، خواتین کے بااختیار بنانے اور پاکستان کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔ یہ اعزازات مس میمونہ حسنين نے پیش کیے، جنہوں نے ان خواتین کی لگن، قیادت اور آئندہ نسلوں کو متاثر کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کو سراہا۔








Discussion about this post