تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کا خط

by ویب ڈیسک
اپریل 17, 2025
ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کا خط
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم، نے ہارورڈ یونیورسٹی کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی طلبہ کی ‘غیر قانونی اور پرتشدد سرگرمیوں’ کا ریکارڈ فراہم نہیں کرتی تو حکومت اس کی غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے کی صلاحیت ختم کر سکتی ہے۔ امریکی محکمہ قومی سلامتی (ڈی ایچ ایس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرسٹی نوئم نے ہارورڈ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں 30 اپریل 2025 تک غیر ملکی اسٹوڈنٹ ویزا ہولڈرز کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ بصورت دیگر، اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (ایس ای وی پی) کی سرٹیفکیشن ختم کی جا سکتی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، یونیورسٹی میں 6,793 غیر ملکی طلبہ ہیں، جو کہ 25-2024 کے تعلیمی سال کے اندراج کا 27.2 فیصد ہیں۔ بدھ کے روز، ڈی ایچ ایس نے ہارورڈ کو دی جانے والی 2 ارب ڈالر سے زائد کی وفاقی گرانٹس کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔  ہارورڈ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اس خط سے آگاہ ہیں، لیکن وہ اپنے آئینی حقوق کی پاسداری کریں گے۔ یونیورسٹی نے کہا کہ وہ قانون کی پابندی جاری رکھیں گے اور توقع کرتے ہیں کہ وفاقی کارروائیاں واضح شواہد پر مبنی ہوں گی۔

‘ہارورڈ کرمسن’ کے مطابق، ڈی ایچ ایس کے خط میں ہارورڈ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ یہودی طلبہ کے لیے ‘معاندانہ تعلیمی ماحول’ پیدا کر رہی ہے۔ خط میں ہارورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ ویزا ہولڈرز کی جانب سے دیگر طلبہ یا یونیورسٹی اہلکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کی تفصیلات فراہم کرے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے بھی ہارورڈ یونیورسٹی میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی گرانٹس اور معاہدے منجمد کیے تھے، کیونکہ یونیورسٹی حکام نے پالیسی میں تبدیلی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Previous Post

شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Next Post

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 منسوخ

Next Post
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025  منسوخ

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 منسوخ

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist