تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا

by ویب ڈیسک
جنوری 1, 2025
پاکستان 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان آج 8ویں بار 2 سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا۔ سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت سے  پاکستان کو اہم بین الاقوامی امور پرگفتگو  کا موقع میسر آئے گا۔ یاد رہے کہ جون میں پاکستان سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوا تھا، جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 182 ممالک نے پاکستان کو ووٹ دیے تھے جو 2 تہائی اکثریت کے لیے مطلوب 124 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ اس نئی ذمے داری کے بعد پاکستان اب  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی 2 نشستوں میں سے ایک پر براجمان ہے، پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی صدارت کرے گا، جو ایجنڈا سازی اور بات چیت کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔ اسی طرح پاکستان دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی پابندیوں کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کرے گا جو ان تنظیموں سے وابستہ افراد اور گروہوں کو دہشت گرد قرار دینے اور پابندیاں عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔ گو کہ  سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار صرف مستقل ارکان کے پاس ہے جبکہ غیر مستقل ارکان دہشت گردی سے متعلق پابندیوں کی کمیٹیوں میں نمایاں اثر و رسوخ رکھتے ہیں کیونکہ فیصلے طے شدہ اصولوں کے تحت اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔

Previous Post

کراچی دھرنوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں

Next Post

15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز پر مبنی ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

Next Post
سنگل پیرنٹ بچوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا تاریخی فیصلہ

15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز پر مبنی ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist