تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اقوام متحدہ کا اہم فیصلہ، طالبان پابندیوں کی نگرانی میں ایک سال کی توسیع

by ویب ڈیسک
فروری 13, 2026
اسرائیل اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی مانیٹرنگ ٹیم کو ایک سال کی نئی زندگی عطا کر دی ہے۔ قرارداد نمبر 2716 کو تمام پندرہ ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اس ٹیم کا مینڈیٹ 17 فروری 2027 تک بڑھا دیا گیا۔ یہ وہ قرارداد ہے جو امریکہ نے پیش کی، اور پاکستان نے اس کی بھرپور حمایت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے بڑے فورم پر افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی آگ کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے ببانگِ دہل کہا کہ تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان لبریشن آرمی، داعش خراسان اور القاعدہ جیسے خونخوار گروہ پاکستان کے خلاف سنگین حملوں میں ملوث ہیں، اور صرف حالیہ مہینوں میں ہی ان کی بزدلانہ کارروائیوں نے 80 معصوم پاکستانیوں کی جانیں چھین لیں۔ عاصم افتخار نے طالبان کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال ہونے دینا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر افغانستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن بننا چاہتا ہے تو اسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف واضح، ٹھوس اور ناقابلِ واپسی اقدامات کرنے ہوں گے۔

Explanation of Vote by Ambassador Asim Iftikhar Ahmad
Permanent Representative of Pakistan to the UN
At the1988 Mandate Renewal of the Monitoring Team for the 1988 Taliban Sanctions Regime*
(12 February 2026)
***

Thank you Mr. President,

Pakistan voted in favor of this… pic.twitter.com/rT665naqoK

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) February 12, 2026

اقوام متحدہ کی تازہ ترین مانیٹرنگ رپورٹ نے بھی پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان میں متعدد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں، خاص طور پر ٹی ٹی پی کو وہاں انتہائی سازگار ماحول میسر ہے۔ القاعدہ نے خطے اور عالمی سطح پر حملوں کی صلاحیت برقرار رکھی ہے، داعش خراسان شمالی افغانستان میں مضبوط ہے، جبکہ بی ایل اے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ سرحد پار دہشت گردی، انتہا پسندی کے پھیلاؤ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد کے ذریعے طالبان کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بن سکتی۔ تمام رکن ممالک کو یرغمالیوں کے بدلے تاوان یا سیاسی رعایت دینے سے سختی سے گریز کرنا ہوگا۔ یہ قرارداد اور یہ رپورٹ ایک ساتھ مل کر ایک طاقتور اعلان ہے کہ عالمی برادری اب خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

Through adoption of this resolution, the Security Council has sent a clear message to the Taliban authorities that Afghan territory should not be used to threaten or attack any country, and that no Afghan group or individual should support terrorists operating on the territory of… pic.twitter.com/Iic3goSshP

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) February 12, 2026

افغانستان کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ تنہائی اور دہشت گردی کی دلدل میں دھنستا رہے یا امن، ترقی اور عالمی احترام کا راستہ اختیار کرے۔ پاکستان کی آواز ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی ہے، اور اب دنیا اس سچ کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

Previous Post

امریکی اٹارنی جنرل کا جیفری ایپسٹین کے متاثرین سے معافی مانگنے سے انکار

Next Post

زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

Next Post
zimbav

زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist