تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی بے نقاب کر دی

by ویب ڈیسک
دسمبر 18, 2025
اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی بے نقاب کر دی
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ رپورٹ نے طالبان کے دعوے کو یکسر جھوٹا ثابت کر دیا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور افغانستان خطے میں عدم استحکام کا سنجیدہ سبب بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں طالبان کے بیانات کو ناقابلِ اعتماد قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کو بڑھتے ہوئے خطرے کے طور پر دیکھنے لگے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی اور تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی 16ویں رپورٹ کے مطابق طالبان مسلسل انکار کرتے رہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ موجود ہیں یا سرحد پار حملے کیے جا رہے ہیں، مگر زمینی حقائق اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔

2790bdbd 763f 4f88 8779 faef74164fab

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، ترکستان اسلامک پارٹی اور دیگر شدت پسند گروہ افغانستان میں فعال ہیں، اور بعض تنظیمیں افغان سرزمین کو بیرونی حملوں کی منصوبہ بندی اور تربیت کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق القاعدہ طالبان کے ساتھ گہرے روابط رکھتی ہے اور کئی افغان صوبوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، جہاں اسے تربیت اور تنظیم نو کے مواقع میسر ہیں۔ دوسری جانب داعش خراسان طالبان کا اہم حریف ہے، مگر کارروائیوں کے باوجود یہ گروہ حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ افغانستان میں شدت پسند تنظیموں کی موجودگی نہ صرف ملک کے اندر بلکہ پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے، جو عالمی برادری کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔

Previous Post

پاکستانی ایئرپورٹس عالمی رینکنگ میں کس نمبر پر ہیں؟

Next Post

فیلڈ مارشل اور لیبیا کے آرمی چیف کی ملاقات ، دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

Next Post
coas

فیلڈ مارشل اور لیبیا کے آرمی چیف کی ملاقات ، دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist