تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو، پاکستان کا دو ٹوک جواب

by ویب ڈیسک
دسمبر 17, 2025
un
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان نے بھارت کو نہایت واضح، مضبوط اور غیر مبہم انداز میں یہ پیغام دے دیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی نمائندے کے گمراہ کن اور حقائق سے عاری بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کی حیثیت کو کسی بھی یکطرفہ دعوے یا بیان سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا ذمہ دار ہے بلکہ خود دہشت گردی کی کھلی سرپرستی کر رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف بارہا جارحانہ اقدامات کر کے ایک روگ اسٹیٹ کی سوچ کا عملی مظاہرہ کر چکا ہے۔ گل قیصر سروانی نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ ایسے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں، جن میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی شامل ہیں، پاکستان کے اندر خونریز کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مسلسل جارحیت نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے، جسے عالمی برادری مزید نظرانداز نہیں کر سکتی۔

پاکستانی قونصلر نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرنا ہوگا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی بیانات پر بات کرتے ہوئے گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کر رہا ہے اور ایک بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں نہ یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود ہے اور نہ ہی کسی فریق کو اپنی مرضی سے ترمیم کا اختیار حاصل ہے۔ آخر میں پاکستانی نمائندے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ، جارحانہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

Previous Post

ایمنسٹی انٹرنیشنل عورت کی عزت پر سنگین حملہ قرار دے دیا

Next Post

جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Next Post
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی کی سند منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist