متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا پالیسی میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔
4 نئے وزٹ ویزے
اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزے متعارف کرائے گئے ہیں، جو درج ذیل شعبوں کے ماہرین اور سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہیں:
-
مصنوعی ذہانت (AI) کے ماہرین
-
انٹرٹینمنٹ اور ایونٹس انڈسٹری
-
کروز شپس
-
لیژر بوٹس
انسانی بنیادوں پر رہائش
-
ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جا سکے گا۔
-
غیر ملکی بیوہ اور مطلقہ خواتین کو بھی ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا جس کی تجدید ممکن ہوگی۔
دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے وزٹ ویزا
-
اب کفیل اپنی آمدنی کی بنیاد پر تیسرے درجے تک کے رشتہ دار یا دوست کو وزٹ ویزا پر بلا سکے گا۔
-
الهيئة الاتحادية للهوية والجنسية والجمارك وأمن المنافذ تعلن تعديلات وإضافات جديدة على تأشيرات الدخول pic.twitter.com/u5QOTeHDZy
— UAEGOV (@UAEmediaoffice) September 29, 2025
بزنس اور ورک کیٹیگریز
-
بزنس ایکسپلوریشن ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے تاکہ وہ نیا کاروبار قائم کر سکیں یا بیرون ملک کی کمپنی میں شراکت داری اور پیشہ ورانہ تجربہ ثابت کریں۔
-
ٹرک ڈرائیور ویزا کے لیے کفیل کی موجودگی کے ساتھ صحت اور مالی ضمانتیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔
قیام کی مدت اور توسیع
اتھارٹی کے مطابق ہر ویزا کے قیام کی مدت اور اس میں توسیع کے لیے واضح شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو پیشگی معلومات دستیاب ہوں۔







Discussion about this post