نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی، جس میں مختلف مشترکہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میئر ممدانی کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہش مند ہیں اور نیویارک کے انتظامی امور میں انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جتنا بہتر ظہران ممدانی نیویارک کے امور سنبھالیں گے، اتنا ہی انہیں خوشی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ممدانی اپنے طرزِ حکمرانی سے قدامت پسندوں کو بھی حیران کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ مستقل امن کے لیے حماس کی غیر مسلحیت ناگزیر ہے۔ یوکرین کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ صدر زیلنسکی کو امریکی حمایت یافتہ امن منصوبہ قبول کرنا پڑے گا، کیونکہ جنگ کے خاتمے کے لیے یہی راستہ ہے۔







Discussion about this post