تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’وِکٹری 45-47‘، ٹرمپ کا نیا پرفیوم متعارف

by ویب ڈیسک
جولائی 1, 2025
’وِکٹری 45-47‘، ٹرمپ کا نیا پرفیوم متعارف
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کے  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی برانڈنگ کا دائرہ مزید وسعت دیتے ہوئے اب خوشبوؤں کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ پیر کی شب اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر انہوں نے اعلان کیا کہ "ٹرمپ فرینگرینسز” کے نام سے ان کی نئی پرفیوم لائن متعارف کرا دی گئی ہے۔ ان خوشبوؤں کو ’Victory 45-47‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں "45” ان کی پہلی صدارت اور "47” ممکنہ اگلی صدارت کا حوالہ ہے۔ان کے بقول، یہ خوشبو "جیت، طاقت اور کامیابی” کی علامت ہے اور یہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ خواتین کے لیے اسے اعتماد، خوبصورتی اور ناقابل شکست عزم کی نمائندہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے یہ باوقار اور طاقتور قیادت کی خوشبو کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ پرفیوم کی بوتل کو خاص طور پر "آئیکونک” سنہری مجسمے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 249 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، جو بہت سے صارفین کے نزدیک غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ پرفیوم براہِ راست ڈونلڈ جے ٹرمپ کے تیار کردہ یا فروخت کردہ نہیں ہیں، بلکہ یہ صرف ایک برانڈنگ لائسنس کے تحت مارکیٹ میں لائے گئے ہیں۔ اس وضاحت کے باوجود، ناقدین نے اس اقدام کو "صدارت کو ذاتی کاروباری فائدے کے لیے استعمال کرنے” کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے اندر ہی سے اٹھنے والی تنظیم ’ریپبلکنز اگینسٹ ٹرمپ‘ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا:

"کرپٹو، گھڑیاں، جائیدادیں اور اب پرفیوم،  ٹرمپ نے صدارت کو ذاتی منافع کے لیے استعمال کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔”

عام صارفین کا ردعمل بھی خاصا ملا جلا رہا۔ کچھ نے کہا کہ خوشبو بُری نہیں لیکن غیرمعمولی بھی نہیں، اور یہ کہ 249 ڈالر کی قیمت بالکل غیر معقول ہے۔ بعض کا کہنا تھا کہ ایسی ہی خوشبو عام اسٹورز پر 25 سے 30 ڈالر میں با آسانی مل سکتی ہے۔ پرفیوم لانچ کرنے والے ادارے نے وضاحت دی ہے کہ اس اقدام کا سیاسی مہم یا انتخابی فنڈنگ سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ صرف "ٹرمپ کی میراث کو خراج تحسین” پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

Previous Post

کراچی : 32 اہم سڑکوں سے پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم

Next Post

سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ جاری

Next Post
سانحہ سوات سے متعلق  رپورٹ جاری

سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist