بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال فضائی جارحیت کے بعد بین الاقوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کو شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملوں کی خبر سنی ہے، یہ نہایت ہی شرمناک اقدام ہے۔ صدر ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی کے نتیجے میں پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Discussion about this post