تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

by ویب ڈیسک
اپریل 4, 2025
ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا پیش کردیا ہے جس کی قیمت 50 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ گولڈ کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جسے "دی ٹرمپ کارڈ” کا نام دیا گیا ہے۔ تقریب رونمائی کے موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس کارڈ کے پہلے خریدار ہیں۔ یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ کارڈ دراصل گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے جسے صدر ٹرمپ نے سرمایہ داروں، کاروباری شخصیات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کو امریکا آمد کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ کارڈ امریکی شہریت حاصل کرنے کا ایک آسان، فوری اور جدید راستہ ہوگا۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سمیت دیگر عہدیداروں کی برطرفی کے معاملے پر صدر ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیشہ ان لوگوں کو نکالیں گے جو فائدہ اٹھانے والے ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جو ہمیں پسند نہیں، جن کی وفاداریاں کسی اور کے ساتھ ہوسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر فار انٹیلی جنس برائن والش کو برطرف کردیا گیا ہے۔ جبکہ  لیجسلیٹو افیئر ڈائریکٹر تھامس بوڈرے اور ٹیکنالوجی اور نیشنل سیکیورٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ فیتھ بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ یمن پر امریکی حملوں کے لیے این ایس اے کے سوشل میڈیا گروپ میں صحافی کو شامل کیے جانے کے معاملے کے بعد برطرفیاں کی گئی ہیں۔

Previous Post

پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف

Next Post

صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر عدالتی حکم پر رہا

Next Post
صدر مملکت  کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر عدالتی حکم پر رہا

صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر عدالتی حکم پر رہا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist