تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت، لاہور اور کراچی  کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 480 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بعض رہائشی علاقوں میں نرخ 650 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں اسلام آباد کی سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں اور تاجروں سے بات چیت کی تو انکشاف ہوا کہ ایک ماہ کے اندر ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 600 روپے تک جا پہنچی  یعنی قیمت میں چھ گنا اضافہ۔

سپلائی بحران، صرف ایک گاڑی ایران کا ٹماٹر

اسلام آباد منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ  مارکیٹ میں ٹماٹر کی شدید قلت برقرار ہے۔ گزشتہ رات صرف ایک گاڑی ایران کا ٹماٹر منڈی میں اترا، جس کی چھوٹی ٹوکری 2500 سے 3900 روپے میں فروخت ہوئی  یعنی ہول سیل قیمت 450 سے 500 روپے فی کلو۔اس کے ساتھ ساتھ سوات اور دیر سے آنے والی محدود مقدار بھی منڈی میں موجود ہے۔ سواتی ٹماٹر کی 14 سے 16 کلو وزنی ٹوکری 4500 سے 6600 روپے میں نیلام ہوئی — اس حساب سے 400 سے 600 روپے فی کلو۔

قیمتیں کیوں بڑھیں؟

مہنگائی کی تین بڑی وجوہات ہیں:

  • افغانستان سے درآمد کی بندش

  • ایران سے محدود سپلائی

  • بالائی علاقوں میں فصل کی کمی

 جب تک افغانستان سے درآمد بحال نہیں ہوتی اور نئی مقامی فصل منڈی میں نہیں آتی، قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔

عوام کا ردِعمل

راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی  اور دیگر شہروں میں دکانوں پر فی کلو 500 سے 600 روپے کے حساب سے ٹماٹر فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کئی دکانوں پر دستیاب ہی نہیں۔عوام نے قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹماٹر عام آدمی کی دسترس سے باہر نکل چکا ہے۔ شہریوں کے بقول:
’’ان حالات میں تو اب سالن ٹماٹر نہیں، سرکہ، آلو بخارہ یا دہی سے پکانا پڑے گا‘‘۔

Previous Post

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سنجیدہ مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے

Next Post

علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

Next Post
چیئرمین پی ٹی آئی، صدر کے رویے سے مایوس، علیمہ خان

علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist