تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بیٹے کی وفات کے فوراً بعد بچوں کو پڑھانے والا استاد

by ویب ڈیسک
اگست 15, 2022
بیٹے کی وفات کے فوراً بعد بچوں کو پڑھانے والا استاد
Share on FacebookShare on Twitter

گل زادہ خان کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں 48 گھنٹے پہلے وہ اپنے 17 برس کے جواں سال بیٹے کو سپرد خاک کرکے آئے ہیں اور آج کامونکی کے چھوٹے سے قصبے کا یہ سرکاری ٹیچر ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ بچوں کے دلوں میں علم کی شمع روشن کر رہا ہے۔

ان لوگوں کو دیا کریں تمغے شجاعت کے خدمت کے یہ حق دار ہیں جو آپ کے سرکاری سکولوں اور خاص طور پر پرائمری سکول جس کی نہ چھت ہوتی نہ سہولت وہاں پر آپ غریبوں کے بچوں کو شعور دے رہا ہے انکو وہ تعلیم دے رہا ہے جو ہزاروں روپے فیس لیکر پرائیویٹ سکول دیتے یہ ہیں ہمارے قومی ہیرو pic.twitter.com/PDFAiD3cgz

— Khurram (@Khurram_zakir) August 15, 2022

گل زادہ خان نے اپنا غم بھول کر بچوں کا خیال کیا اور انہیں مستقبل کا معمار بنانے کے لیے اُس صدمے کو پس پشت ڈال دیا جو انہیں چند گھنٹوں پہلے ہی ملا تھا، گل زادہ خان کا رنج اور الم دلوں کو چیر کر رکھ دیتا ہے۔ دو تین دن پہلے  سترہ برس کا بیٹا امان اللہ خان ، گوجرانوالہ سے اچانک غائب ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بیٹا بہتر  روشن مستقبل کے لیے غیر قانونی طور پر یورپ روانہ ہوا ہے ، جس کے ایران سے ترکی بارڈر کے پاس زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔ بچے کی بازیابی کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا بھی سہارہ لیا اور پھر چند گھنٹوں بعد  گل زادہ کے ہاتھوں میں جواں سال بیٹے کی لاش تھی۔ جو ترکی بارڈر سیکوریٹی فورسز کی فائرنگ سے چل بسا تھا۔

Image

دکھ اور کرب کی ایک ایسی کیفیت تھی جس نے گل زادہ کو توڑ کر رکھ دیا تھا۔ سب سے اپنا دکھ چھپا رہے تھے اور پھر 13 اگست کو بیٹے امان اللہ کو قبر میں اتارنے کے بعد ان کے ذہن میں بس یہی سوار تھا کہ بچوں کو پڑھانا ہے۔ انہیں اس ملک کا قیمتی سرمایہ بنانا ہے۔

یہ کامونکی جیسے چھوٹے سے قصبے کے سرکاری سکول کے استاد کامریڈ گل زادہ ہیں جو باکمال استاد ہیں انکے جوان سالہ بیٹے کو ایران ترقی کی سرحد پر گولیاں مار دی گئیں اپنے بیٹے کے جنازے پر دکھ اور کرب کے ساتھ یہ باتیں انہوں نے کی جو ہر پاکستانی کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ہمارے نوجوانوں کا سوچیں pic.twitter.com/bcoen518kg

— Khurram (@Khurram_zakir) August 14, 2022

آج جب اسکول کھلے تو ہر ایک کو یہی توقع تھی کہ گل زادہ تو اب دس یا بارہ دن بعد ہی آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ وہ کلاس میں موجود تھے۔ بچوں کو علم کے نئے زاویے سکھا رہے ہیں اپنی زندگی کا سب سے بڑا غم بھول کر بچوں کو بڑا انسان بنانے کی جدوجہد کررہے تھے۔

اس باپ نے 48 گھنٹے قبل اپنے 17 سالہ جوان بچے کو سپرد خاک کیا اور آج یہ سرکاری پرائمری سکول میں غریبوں کے بچوں کو نکولا ٹیسلا جیسے ساینسدان کے بارے میں بتا رہا ہے یہ کام کامریڈ گل زادا جیسا بڑا انسان ہی کر سکتا ہے ہمارے معاشرے کو ایسے انسان اور اساتذہ چائیے انسان دوست علم دوست❤️🌹 pic.twitter.com/BF36uKQrqi

— Khurram (@Khurram_zakir) August 15, 2022

اس علم دوست کی اس کاوش کو ہر ایک نے سراہا، جن کا کہنا ہے کہ غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے استاد گل زادہ خان کسی ہیرو سے کم نہیں۔

Previous Post

گل زادا خان: عزم اور حوصلے کی پہچان

Next Post

محترمہ لنگ، میرے لیے ایک چنگاری ثابت ہوئیں، ناول نگار جمیل جان کوچائی

Next Post
محترمہ لنگ، میرے لیے ایک چنگاری ثابت ہوئیں، ناول نگار جمیل جان کوچائی

محترمہ لنگ، میرے لیے ایک چنگاری ثابت ہوئیں، ناول نگار جمیل جان کوچائی

Discussion about this post

تار نامہ

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

امریکا : اب مسافروں کو جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی

دو لاکھ سے زائد امریکی شہری مشرق وسطیٰ میں پھنس گئے

trump 2

سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist