تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر

by ویب ڈیسک
دسمبر 3, 2025
صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر
Share on FacebookShare on Twitter

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ ان کا دوسرا موقع ہے جب وہ نمبر ون آل راؤنڈر بنے ہیں، پہلے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھی اس مقام پر فائز ہوئے تھے۔اسی رینکنگ میں محمد نواز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں نمبر سے چوتھی پوزیشن تک ترقی کر لی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھے سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں ابرار احمد بھی نمایاں ترقی کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ محمد نواز دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بھی دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

babar azam

بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے، اور ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں ابرار احمد اپنی نویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔یہ نئی رینکنگ نہ صرف کھلاڑیوں کی مسلسل محنت اور کارکردگی کی عکاس ہے بلکہ عالمی کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی شاندار موجودگی کا بھی ثبوت فراہم کرتی ہے۔

Previous Post

ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس موبائل پر حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

Next Post

حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکہ میں گرفتار لقمان پاکستانی نہیں, وزارت خارجہ

Next Post
afghan

حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکہ میں گرفتار لقمان پاکستانی نہیں, وزارت خارجہ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist