تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

by ویب ڈیسک
نومبر 3, 2025
پی سی بی کا شاندار اقدام: نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا
Share on FacebookShare on Twitter

روسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے ایک شاندار تعلیمی موقع فراہم کرتے ہوئے نئے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستانی طلباء اب روس کی معروف جامعات میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے  گفتگو میں بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں وہ واحد ادارہ ہے جو اس اسکالرشپ کے تحت طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اسکالرشپ پروگرام ڈگری کی مکمل مدت پر محیط ہوگا، جس میں طلباء کو ماہانہ وظیفہ (اسٹائپنڈ) دیا جائے گا۔ داخلہ اور ٹیوشن فیس بالکل مفت ہوگی، تاہم طلباء کو سفر اور روزمرہ اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔ روسی حکومت کے اس اقدام کا مقصد تعلیم کے میدان میں پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور نوجوان پاکستانیوں کو اعلیٰ تعلیم کے عالمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

درخواست دہندگان کو اپنی پسند کے شعبے اور ڈگری پروگرام کا انتخاب کرنے کے بعد متعلقہ تعلیمی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو بعد ازاں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے ساتھ ان کے مصدقہ روسی ترجمے جمع کروانے ہوں گے۔روسی حکام کے مطابق، طلباء کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر میرٹ، تعلیمی قابلیت اور متعلقہ اداروں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔یہ اسکالرشپ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف روس کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دروازے کھولے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان علمی، ثقافتی اور سائنسی تعاون کو بھی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

Previous Post

بلیو اسکائی کا اہم فیچر  ’ڈس لائک‘  متعارف کرانے کا اعلان

Next Post

نون لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگ لی

Next Post
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج

نون لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگ لی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist