تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سری لنکا کا پاکستان سمیت 40 ممالک کیلیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
جولائی 29, 2025
سری لنکا کا  پاکستان سمیت 40 ممالک کیلیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

اگر آپ نیلگوں ساحلوں، سرسبز جنگلات اور قدیم بدھ مت مندروں سے سجی وادیوں کی سیاحت کا خواب دل میں سجائے بیٹھے ہیں، تو اب وقت ہے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کا, وہ بھی بغیر کسی ویزا  فیس کے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سری لنکا نے سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ایک زبردست قدم اٹھاتے ہوئے 40 ممالک کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، آسٹریلیا اور متعدد یورپی و ایشیائی ممالک شامل ہیں۔ سری لنکن وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا اپنے دلکش ساحلوں اور ثقافتی ورثے کے ساتھ دنیا بھر کے مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ اس اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 66 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا، تاہم پالیسی سازوں کو یقین ہے کہ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد یہ کمی پورا کر دے گی۔ یہ سہولت دراصل 2023 کے کامیاب پائلٹ پروگرام کا تسلسل ہے، جس میں بھارت، چین اور روس کے سیاحوں کو 30 دن کا مفت ویزا دیا گیا تھا۔ اب یہ اسکیم دنیا کے 40 منتخب ممالک تک توسیع دی گئی ہے تاکہ سری لنکا عالمی سیاحتی دوڑ میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

ویزا فیس سے مستثنیٰ ممالک کی نمایاں فہرست:

پاکستان، بھارت، چین، روس، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، یو اے ای، جاپان، ترکی، جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، ملائیشیا، انڈونیشیا، قطر، عمان، بحرین، کویت، نیوزی لینڈ، سویڈن، فن لینڈ، ڈنمارک، جنوبی کوریا، ایران، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، اسرائیل اور دیگر۔ یہ فیصلہ نہ صرف سری لنکن معیشت کو نئی توانائی دے گا بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو ایک یادگار، پُرامن اور سحر انگیز تجربہ فراہم کرے گا۔

Previous Post

خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں انٹری فیس لازمی قرار

Next Post

پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں

Next Post
پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں

پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist