تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان

by ویب ڈیسک
جنوری 7, 2026
sidnh
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور اب ان کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کرے گا، اسے ایک موقع ضرور دیا جائے گا۔  وزیر داخلہ سندھ سکھر پہنچے جہاں ڈی آئی جی سکھر کے دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے وزیر داخلہ کو جرائم کے خلاف پولیس کی کارروائیوں اور حاصل کردہ کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے آگاہ کیا کہ کچہ اور پکا دونوں علاقوں میں پولیس فورس مکمل طور پر متحرک اور مستعد ہے۔ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے سہولت کاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا مسلسل تعاقب جاری ہے، اور کچہ کے علاقوں میں پولیس کی مستقل موجودگی جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

sidnh 2

ضیا الحسن لنجار نے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچہ اور پکا ایریاز میں جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی، اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سندھ میں مجموعی امن و امان اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گرینڈ آپریشن آج سے عملی طور پر شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈال کر خود کو انتظامیہ کے حوالے کر دیں گے، انہیں ایک موقع دیا جائے گا، لیکن جو عناصر خود کو طاقت ور سمجھتے ہوئے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور انہیں نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا اس آپریشن میں فوج کی ضرورت پیش آئے گی، ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ پولیس ڈاکوؤں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جبکہ رینجرز پہلے ہی پولیس کے شانہ بشانہ موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس جامع اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں کچے کے ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Previous Post

چین : خواہشمند افراد کے لیے ویزا اور فری انٹری سہولیات

Next Post

قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے

Next Post
coas

قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے

Discussion about this post

تار نامہ

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

امریکا : اب مسافروں کو جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی

دو لاکھ سے زائد امریکی شہری مشرق وسطیٰ میں پھنس گئے

trump 2

سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist