تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سندھ : عیدالاضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم

by ویب ڈیسک
جون 2, 2025
کانگو اور ہیٹ اسٹروک کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا ہے، جبکہ 66 مقامات پر کمیونٹی سیشنز منعقد کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہ کیا جا سکے۔ محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس ایک خطرناک متعدی مرض ہے جو عموماً جانوروں کی کھال سے چپکی ہوئی ٹک (چیچڑی) کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس وائرس کی شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک بتائی جاتی ہے۔ یہ وائرس متاثرہ جانور کے خون یا جسمانی رطوبت سے بھی انسان میں منتقل ہو سکتا ہے، جس سے مویشیوں کے قریب رہنے والے افراد زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔

کانگو وائرس کی نمایاں علامات:

  • تیز بخار

  • گردن، کمر اور پٹھوں میں شدید درد

  • جسم پر سرخ دھبے

  • متلی، قے اور گلے کی سوزش

  • ناک، مسوڑھوں اور جسم کے اندرونی اعضا سے خون کا بہنا

محکمہ صحت سندھ نے عوام کو چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے:

  • مویشی منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے، مکمل آستین والے کپڑے پہنیں۔

  • منڈی سے واپسی پر فوری نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔

  • ذبح کے دوران جانور کے خون کو مکمل طور پر بہنے دیں۔

  • گوشت دھوتے وقت دستانے استعمال کریں اور گوشت کو اچھی طرح پکائیں۔

عید کے پرمسرت موقع پر صحت و احتیاط کو نظر انداز نہ کریں۔ یہ چند بنیادی تدابیر نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے اہلِ خانہ کو بھی ایک مہلک بیماری سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

Previous Post

پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام: امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جنگی جنون ہے

Next Post

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Next Post
گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو  الوداع کہہ دیا

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist