تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

چینی انجینئرز پر خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون بھی گرفتار

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2024
چینی انجینئرز پر خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون  بھی گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ  کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں میں گزشتہ ماہ  چین کے شہریوں پر خودکش حملہ کیاگیا، دھماکے میں 2 چائنیز اور پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، حملہ آوروں نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ ایئرپورٹ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تفتیش کی، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رکشہ مالکان سےمتعلق تفتیش کی گئی، خودکش بمبار اور 2 سہولت کاروں کی سی سی ٹی وی سے پہچان ہوئی۔ ٹیرر فنانسنگ میں ملوث افراد کا بھی پتا لگایا گیا، کراچی سے خریدی گئی گاڑی کو حملے کے لیے تیار کیا گیا، حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے مطابق  گاڑی میں نصب بارودی مواد کا وزن 30 سے 40 کلو تھا، گاڑی کو حب یا اس سے آگے کسی علاقے میں لے جایا گیا، 4 اکتوبر2024کو یہ گاڑی حب سے کراچی لائی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  جاوید نامی شخص سارے معاملات ہینڈل کرتا رہا، اسی نے ریکی کی تھی، دھماکے سے قبل حملہ آور باہر والے ایریا میں تھے، رات 11 بجکر 2 منٹ پر خودکش حملہ کیا گیا، خودکش بمبار کی شناخت اس کے ہاتھ سے ہوئی، خودکش بمبار کا نام شاہ فہد عرف آفتاب تھا، دھماکے کی جگہ سے گاڑی کے چیچز اور نمبر پلیٹ ملی تھی۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ گاڑی کے ساتھ ایک رکشہ بھی تھا، رکشے والے کا نام فرحان اور اس کے ساتھ محمد شریف نامی شخص تھا۔ انہوں نے اس موقع پر سی ٹی ڈی ٹیم کے لیے 5کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

Previous Post

بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

Next Post

اسموگ کی وجہ سے کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا

Next Post
اسموگ کی وجہ سے کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا

اسموگ کی وجہ سے کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist