تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سینیٹ : 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

by ویب ڈیسک
جولائی 22, 2025
سینیٹ پہلی بار غیر فعال
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ اجلاس میں "سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین) بل 2025” پیش کر دیا گیا، جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر مسرور احسن نے بل پیش کیا۔ بل کا مقصد کم عمر صارفین کو آن لائن استحصال، سائبر بلیئنگ، اور نقصان دہ مواد سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اہم نکات:

  • 16 سال سے کم عمر افراد سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔

  • سوشل میڈیا کمپنیوں پر نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس روکنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوگی۔

  • خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ لگایا جا سکے گا۔

  • نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

پی ٹی اے کا کردار:

  • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نابالغوں کے موجودہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرے گی۔

  • پی ٹی اے کو قواعد و ضوابط مرتب کرنے اور وضاحتیں جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ڈیجیٹل شعور بیداری کی مہم:

بل میں کہا گیا ہے کہ حکومت والدین اور بچوں میں ڈیجیٹل شعور بیدار کرنے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

بین الاقوامی مطابقت:

یہ بل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی پالیسیوں سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے، جہاں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت قوانین لاگو ہیں۔

Previous Post

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کو ہنگامی ایڈوائزری

Next Post

بنگلادیش: تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتیں27 ہوگئیں

Next Post
بنگلادیش:  تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتیں27 ہوگئیں

بنگلادیش: تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتیں27 ہوگئیں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist