تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2024
ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے دستخط کے بعد اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جبکہ تنظیم کی سربراہی اگلے برس  روس کے سپرد کردی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران  رکن ملکوں کے رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری بھی دی ہے۔ رکن ملکوں کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایس سی او کے رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا اور حوالے سے دستاویز پر دستخط بھی کیے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک کے درمیان مساوات، باہمی مفاد، عدم مداخلت پر مبنی تعلقات پر زور اور ایک دوسرے کی آزادی، خودمختاری کے احترام اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تنظیم نے رکن ممالک کے درمیان سیاست ، سیکیورٹی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، کونسل نے یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارداد کی حمایت کی ساتھ ہی ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن، ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور ثقافتی روابط بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان، کرغزستان، بیلاروس، قازقستان، روس اور ازبکستان نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کی حمایت کی۔ فورم نے یورپ اور ایشیا کے مابین بہتر اقتصادی اشتراک کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سربراہان نے قومی صنعتی پالیسی ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے تجربات کے تبادلے کی تجویز اور پروڈکشن ٹیکنالوجی و آئی ٹی سلوشن سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کے تجربات کی تجویز کا جائزہ لیا۔

 

Previous Post

بچی زیادتی نہیں، گھٹیا سیاست کا شکار بنی

Next Post

مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج

Next Post
الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist