تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی کے اسکولوں کے درمیان خطابت کے مقابلے کا انعقاد

by ویب ڈیسک
جنوری 30, 2026
کراچی کے اسکولوں کے درمیان خطابت کے مقابلے کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے اسکولوں کے لئے منعقد کئے جانے والے سالانہ اور مقبول خطابت کے مقابلے کا شاندار فائنل  تاریخی قائداعظم ہاؤس میوزیم میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے کا اہتمام بورڈ آف مینجمنٹ جناح سوسائٹی اور کراچی کونسل برائے خارجہ امور کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس مقابلے میں 34 اسکولوں نے حصہ لیا اور دو روزہ سخت مرحلہ وار مقابلوں کے بعد اکبر مرچنٹ اور سارہ دانیال پر مشتمل ججوں کے دو رکنی پینل نے 10اسکولوں کو فائنل کے لیے منتخب کیا۔ فائنل تک پہنچنے والے اسکولوں میں سٹی انٹرمیڈیٹ کالج‘ ڈی ایچ اے سی ایس ایس فیز ایٹ، ماما پارسی اسکول، حبیب گرلز اسکول‘ آغا خان اسکول مارننگ، گریس فل گرامر ہائیرسیکنڈری اسکول کیمپس ون ، نیو ڈے اسکول، ایڈا ریو بلائینڈ اینڈ ڈیف اسکول، بی وی ایس پارسی اسکول اور المرتضیٰ اسکول شامل تھے۔ ان مقابلوں کے فائنل کے لئے جیوری میں صحافی غازی صلاح الدین، آئی وی ایس کی بانی نورجہاں بلگرامی اور جناح فاؤنڈیشن کی بانی نسیم مرچنٹ شامل تھیں۔ پہلے نمبر پر سیدہ فاطمہ زہرہ ماما پارسی اسکول، دوسرے نمبر پر راوین عابد آغا خان اسکول مارننگ جبکہ تیسرے نمبر پر توصیف احمد  ایڈا ریو بلائینڈ اینڈ ڈیف اسکول فاتح قرار پائے جنہیں شاندار انعامات اور ایک ٹرافی دی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کا تصور دراصل جناح سوسائٹی نے پیش کیا تھا اور گزشتہ دو دہائیوں سے یہ مقابلے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جب قائداعظم ہاؤس میوزیم صوبائی حکومت کے تحت آیا تو اس کی ملکیت اور انتظام سندھ حکومت کو منتقل ہو گیا۔ چار سال قبل وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ اور اُس وقت کے کور کمانڈر ہمایوں عزیز نے اس کے لیے بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیا جس کے بعد سندھ حکومت، جناح سوسائٹی اور کراچی کونسل برائے خارجہ امور کے درمیان سہ فریقی یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔

بورڈ آف مینجمنٹ 18 اراکین پر مشتمل ہے جن میں جناح سوسائٹی، کراچی کونسل برائے خارجہ امور، مخیر حضرات، معزز شہری اور سندھ حکومت کے نمائندے شامل ہیں۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے تین مرکزی عہدیداروں میں لیاقت ایچ مرچنٹ بطور سینئر نائب چیئرمین اکرام سہگل بطور نائب چیئرمین اور کموڈور (ریٹائرڈ) سدید ملک بطور سیکریٹری جنرل شامل ہیں۔ چیئرمین اور شریک چیئرمین کے عہدے سرکاری حیثیت کے حامل ہیں جو بالترتیب وزیرِاعلیٰ اور چیف سیکریٹری سندھ کے پاس ہوتے ہیں۔ جناح سوسائٹی، کراچی کونسل برائے خارجہ امور اور بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم ہاؤس میوزیم کے قیام کا مقصد قائدِاعظم محمد علی جناح کے وژن، اصولوں اور نظریات کو قوم کی تعمیر کے عمل کے طور پر فروغ دینا ہے۔

Previous Post

14 سال بعد پاک بنگلہ دیش فضائی رابطے بحال

Next Post

سانحۂ گل پلازہ: آج 27 میتیں لواحقین کے حوالے کی جائینگی

Next Post
capture

سانحۂ گل پلازہ: آج 27 میتیں لواحقین کے حوالے کی جائینگی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist