تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فضائی آلودگی، قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم

by ویب ڈیسک
جولائی 27, 2024
الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے 11 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، 17 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ جس میں لکھا گیا کہ دنیا میں ہر 9 میں سے ایک موت فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی سالانہ 70 لاکھ اموات کا باعث بن رہی ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق بنگلادیش، بھارت، نیپال اور پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک ہیں، دنیا کی کل آبادی کا 22.9 فیصد بنگلادیش، بھارت، نیپال اور پاکستان میں ہے۔ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے، صاف شفاف ماحول میں رہنا ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔  ماحولیاتی آلودگی کے سبب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور درختوں کو بھی خطرات لاحق ہیں،  ماحولیاتی آلودگی کے سبب کینسر اور دل کی مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فضائی آلودگی سے متعلق قواعد کی تجدید کا حکم دیتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی اب مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ یاد رہے کہ اسٹون کرشنگ پلانٹس کے خلاف سورج گلی خان پور کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی کے باعث خیبر پختونخوا کے 3 کرشنگ پلانٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

Previous Post

پیرس اولمپکس سے پہلے تخریب کاری

Next Post

دلیپ کمار کا بنگلہ 155 کروڑ روپے میں فروخت

Next Post
دلیپ کمار کا بنگلہ 155 کروڑ روپے میں فروخت

دلیپ کمار کا بنگلہ 155 کروڑ روپے میں فروخت

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist