تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم معطل کردیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 29, 2025
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی کی سند منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل تھے۔ دورانِ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججز جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز سپریم کورٹ پہنچے اور عام سائلین کے راستے سے عدالت میں داخل ہوئے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے سامنے معاملہ صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم تک محدود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی یہ اصول طے کر چکی ہے کہ کسی جج کو جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلا لیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر دونوں جانب کے وکلا مکمل تیاری کے ساتھ آئیں، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات لگائے تھے، اس کے باوجود رٹ پٹیشن پر نمبر کیسے لگ گیا؟

جسٹس طارق جہانگیری کے وکیل منیر اے ملک نے مؤقف اپنایا کہ حالیہ فیصلے میں واضح کیا گیا تھا کہ جج کسی دوسرے جج کے خلاف رٹ جاری نہیں کر سکتا۔ اس پر جسٹس جمال خان  مندوخیل نے کہا کہ وہ فیصلہ مختلف حقائق پر مبنی تھا، اس کیس کے حالات الگ ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو مبینہ جعلی ڈگری کے معاملے پر زیرِ سماعت درخواست کے باعث جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔ درخواست ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جو اب بھی زیر التوا ہے۔

Previous Post

ٹرمپ کی پاکستان نوازی، مودی کی غیر حاضری کی اصل وجہ بن گئی

Next Post

پاکستان ٹیم کا انڈین حملوں کے متاثرین کے لیے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان

Next Post
پاکستان  ٹیم کا انڈین حملوں کے متاثرین کے لیے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستان ٹیم کا انڈین حملوں کے متاثرین کے لیے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist